Urdu News

یوم جمہوریہ پریڈ میں راج پتھ پر نظر آیا ‘آزادی کا امرت مہوتسو’، عظیم الشان پریڈ کے دوران بھارت نے اپنی فوجی طاقت اورثقافتی تنوع کا مظاہرہ کیا

یوم جمہوریہ پریڈ میں راج پتھ پر نظر آیا 'آزادی کا امرت مہوتسو

سیکورٹی فورسز اور جدید ہتھیاروں کے مظاہرے نے ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا

اس سال کا قومی تہوار یوم جمہوریہ ملک بھر میں 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے طور پرمنایا گیا۔ ہندوستان نے اپنی فوجی طاقت اور ثقافتی تنوع کا مظاہرہ راج پتھ پر منعقد عظیم الشان پریڈ میں کیا۔

صدررام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں ہندوستان کی تینوں فوجوں، سیکورٹی فورسز کے دستے اور جدید ہتھیاروں کی نمائش نے ملک کا سر فخرسے بلند کردیا۔ ہندوستان کا قابل فخر تنوع ریاستوں کی جھانکیوں میں  نظر آیا۔ پریڈ کی آخری خاص بات آئی اے ایف کے 75 جنگیطیاروں اور ہیلی کاپٹروں کا فلائی پاسٹ تھا، جو دارالحکومت پر گونج اٹھا۔ راج پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ کا اختتام قومی ترانہ اور ترنگے کے غبارے چھوڑنے کے ساتھ ہوا۔ پریڈ کے بعد پی ایم مودی نے پریڈ میں موجود لوگوں کا استقبال کیا۔

یوم جمہوریہ پریڈ کی تقریبات کے آغاز سے پہلے، وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی جنگی یادگار اور پھر راج پتھ کے سلامی اسٹیج پر جا کر پورے ملک کی جانب سے مختلف جنگوں اور آپریشنز میں اپنی  جان کی قربانی دینے والے  بہادر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس کے بعد پریڈ دیکھنے کے لئے راج پتھ کے سلامی اسٹیج پر پہنچے۔ صدر رام ناتھ کووند کی آمد کے بعد روایت کے مطابق قومی ترانے کے بعد قومی پرچم لہرایا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مرکزی پریڈ کا آغاز نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے پروگرام 'شہیدوں کو سلام' سے ہوا۔ دفاع اور ثقافت کی وزارتوں کے زیر اہتمام ملک گیر وندے 'بھارتم نرتیہ پرتی یوگیتا  ' کے ذریعے منتخب 480 فنکاروں نے راج پتھ پر پریڈ کے دوران اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

انڈین آرمی کور

پریڈ کے آغاز میں میجر مرتیونجے سنگھ چوہان کی قیادت میں پہلا دستہ 61 کیولری (گھوڑ سوار)  کا نکلا، جو دنیا کی واحد فعال گھوڑ سوار رجمنٹ ہے۔ ہندوستانی فوج کی نمائندگی  61  کیویلری کے ماؤنٹیڈ کالم،   14میکینائزڈ کالم، چھ مارچنگ یونٹس اور آرمی ایوی ایشن کے ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر (ALH) نے کی۔ بھارت کے طاقت ور ٹینکوں کی جھانکی میں فوج  کے سینچورین ٹینک، پی ٹی-76، ایم بی ٹی ارجن Mk-Iٹینک نے   بہادری کا مظاہرہ کیا۔

فوج کے چھ مارچ کرنے والے دستوں میں راجپوت رجمنٹ، آسام رجمنٹ، جموں و کشمیر لائٹ رجمنٹ، آرمی آرڈیننس کور اور پیرا شوٹ رجمنٹ شامل تھے۔   

ہندوستانی بحریہ

بحریہ نے اپنی جھانکیوں میں ملک کا پہلا دیسی طیارہ بردار بحری جہاز (آئی اے سی) 'وکرانت' کو راج پتھ پر دکھایا۔ اس کے علاوہ جھانکی میں بحری طاقت کو بڑھانے کے لیے دیسی جنگی جہازوں اور ہندوستانی بحریہ کے پلیٹ فارمز کی تعمیر کی جھلک دکھائی گئی۔ اس جھانکی میں قوم کی خدمت میں جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے کے لیے ہندوستانی بحریہ کے 'آتم نر بھر بھارت' ویژن کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔ بحریہ کا مارچ کرنے والا دستہ 96 جوانوں، تین پلاٹون کمانڈروں اور ایک دستے کے کمانڈر پر مشتمل تھا جس کی قیادت لیفٹیننٹ کمانڈر آنچل شرما کر رہے تھے۔

 ہندوستانی فضائیہ

راج پتھ پر 'ناری شکتی' کی ایک جھلک بھی تھی جب رافیل کی واحد خاتون فائٹر شیوانگی سنگھ نے صدر رام ناتھ کووند کو سلام کیا۔ ہندوستانی فضائیہ کا دستہ اسکواڈرن لیڈر پرشانت سوامی ناتھن کی قیادت میں 96 ایئر مین اور چار افسران پر مشتمل تھا۔بھارتی فضائیہ مستقبل کے لئے پریورتن جھانکی میں اینٹی ٹینک دھروستر میزائل، مگ21، لائٹ کامیٹ ہیلی کاپٹر اور اشلیشا ایم کے 1راڈار سے لیس ملک میں تیار  ایل سی ایچ ہیلی کاپٹر کو دکھایا گیا۔ پہلی بار فضائیہ کی جانب سے سب سے بڑا دستے نے 75طیاروں کے  ساتھ فلاء پاسٹ مین حصہ لیا۔

 پریڈ میں  پانچ رافیل لڑاکا طیاروں نے 'وناش' فارمیشن میں راج پتھ پر اڑان بھری۔ ہندوستانی بحریہ کے MiG-29Kاور P-8Iجاسوس طیارے 'ورو ن ' فارمیشن میں پرواز کی۔ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر اس بار یوم جمہوریہ پر 17 جیگوار طیاروں نے '75' کی شکل بنا کر آسمان پر ترنگا لہرایا۔

ریاستوں کی جھانکی میں نظر آیاہندوستان کا قابل فخر تنوع 

یوم جمہوریہ کی پریڈ میں 12 ریاستوں کی جھانکیوں  نے حصہ لیا، جس میں اینگلو-ابور (آدی)  یودھ،ہریانہ کی جھانکی میں کھیلوں میں نمبر ون،چھتیس گڑھ کی جھانکی میں      گودھن نیائے یوجنا: خوشحالی کی نئی راہ، گوا کی جھانکی میں گوا کا ورثہ، گجرات کی جھانکی میں گجرات کے قبائلی انقلاب، جموں اور کشمیر کی جھانکی میں 'جموں اور کشمیر کا بدلتا ہوا چہرہ' دکھائی دیا، کرناٹک کی جھانکی میں 'کرناٹک: روایتی دستکاری کا گہوارہ'، مہاراشٹر کی جھانکی میں مہاراشٹر کی حیاتیاتی تنوع اور ریاستی حیاتی علامتیں، میگھالیہ کی جھانکی میں خواتین کی زیرقیادت کوآپریٹیو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوا نظارہ، پنجاب کی جھانکی میں جنگ آزادی میں پنجاب کا کردار،اتر پردیش کی جھانکی میں کاشی وشو ناتھ دھام  اوراتر اکھنڈ کی جھانکی میں     ترقی کا نظارہ نظر آیا۔

مرکزی وزارتوں  کی جھانکیاں

اس کے علاوہ 09 مرکزی وزارتوں  کی جھانکیاں  بھی پریڈ کا حصہ بنیں، جس میں وزارت تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی  جھانکی میں قومی تعلیمی پالیسی، 'شہری پرواز کی وزارت کی جھانکی میں پرواز بھرے ملک کا عام شہری'، مواصلات کی وزارت اور محکمہ ڈاک کی جھانکی کا موضوع   'انڈیا پوسٹ: 75 سال @ سنکلپ – خواتین کا بااختیار بنانا' رکھا گیا تھا۔ وزارت داخلہ  کی جھانکی میں   سی آر پی ایف کی بہادری اور قربانی کی داستان بیان کی گئی۔ اس کے علاوہ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (CPWD)، ٹیکسٹائل کی وزارت، وزارت قانون و انصاف، محکمہ انصاف، وزارت جل شکتی، محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے اور وزارت ثقافت  کی جھانکیاں بھی گزریں ۔ جھانکیوں کے بعد، بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) کی سیما بھوانی کی قیادت میں ایک موٹر سائیکل ٹیم اور انڈو تبت بارڈر پولیس (ITBP) کے برف کے بہادروں نے   موٹر سائیکل پر حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Recommended