Urdu News

جدید ہندوستانی تاریخ پر تحقیق کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے:وزیر اعظم

وزیر اعظم نے کرناٹک کے دورے کی جھلکیاں شیئر کیں

 وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو نہرو میموریل میوزیم اینڈ لائبریری (این ایم ایم ایل) سوسائٹی کے سالانہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں مودی نے جدید ہندوستانی تاریخ پر تحقیق کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ لوگوں میں ملکی تاریخ کے بارے میں بہتر بیداری پیدا کی جا سکے۔ انہوں نے اداروں پر زور دیا کہ وہ اچھی طرح سے نظرثانی شدہ اور تحقیقی یادگاریں بنائیں جس سے موجودہ اور آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے۔

وزیر اعظم کے میوزیم کے ڈیزائن اور مواد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ میوزیم مقصد اور قوم پر مبنی ہے ، انفرادی طور پر نہیں ہے۔  ہندوستان کے تمام وزرائے اعظم کی کامیابیوں اور خدمات کو اجاگر کرنے والے میوزیم کے پیغام کو لوگوں تک پہنچانے کے لیے انہوں نے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں اس سلسلے میں مقابلے منعقد کرنے پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں یہ میوزیم ملک اور دنیا بھر سے دہلی آنے والے سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز بن کر ابھرے گا۔ 1875 میں آریہ سماج کے بانی سوامی دیانند سرسوتی کے 200 ویں یوم پیدائش کا حوالہ دیتے ہوئے ، جو 2024 میں منایا جائے گا ، نریندر مودی نے ملک بھر کے تعلیمی اور ثقافتی اداروں سے ان کی زندگی پر تحقیقی مقالے تیار کرنے کی اپیل کی۔

Recommended