Urdu News

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی اصلاح

جل شکتی اور فوڈ پروسیسنگ کے وزیر مملکت پرہلاد سنگھ پٹیل نے، اہم تقریبات کی صدارت کی

 خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبہ میں سامنے آنے والی رکاوٹوں سے نمٹنے اور ملک بھر میں اس کی مجموعی ترقی اور پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) مرکزی شعبے کی امبریلا اسکیم- پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی)، مرکز کی جانب سے امداد یافتہ پی ایم فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز اسکیم (پی ایم ایف ایم ای) اور سینٹرل سیکٹر پروڈکشن لنکڈ انسینٹو اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) کو نافذ کر رہی ہے۔

پی ایم کے ایس وائی کی جزوی اسکیموں کے تحت ایم او ایف پی آئی خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں/اکائیوں/پروجیکٹوں کے قیام کے لیے افراد، کسانوں،  کسانوں کی پیداواری تنظیموں (ایف پی او)، صنعت کاروں، کوآپریٹو سوسائٹیز، کمیٹیوں، سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی)، پرائیویٹ کمپنیوں اور مرکز/ریاست کی پبلک انڈرٹیکنگ وغیرہ کو مالی امداد کے طور پر اکثر کریڈٹ لنکڈ مالی مدد (سبسڈی والی رقم) فراہم کرتی ہے۔

وزارت پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت چھوٹی خوراک کی ڈبہ بندی والی  صنعتوں کے قیام/تجدید کے لیے مالی، تکنیکی اور تجارتی مدد فراہم کرتی ہے۔ پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کا مقصد خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبہ میں چمپئن برانڈ بن کر خوراک کی ڈبہ بندی کی صلاحیت کو پھیلانے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

Recommended