Urdu News

مختار انصاری کے فرار بیٹوں پر انعام کا اعلان ، حکومت نے شکنجہ کسا

مختار انصاری کے فرار بیٹوں پر انعام کا اعلان ، حکومت نے شکنجہ کسا

مختار انصاری کے نقشِ قدم پر چل رہے ان کے دونوں بیٹوں پر اب حکومت نے پچیس پچیس ہزار روپے کا انعام کا اعلان کیا ہے۔ایل ڈی اے یعنی لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمینوں کو فرضی طور پر اپنے نام کرنے اور غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں مختار انصاری کے دونوں فرار بیٹوں پر اب یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نے انعام کا اعلان کردیا ہے۔ باپ کے نقشِ قدم پر چل رہے ان دو ملزمان یعنی عباس انصاری اور عمر انصاری پر یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے پچیس پچیس ہزار روپے کا انعام کا اعلان کیا ہے۔

اسی کے ساتھ اتر پردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے مختار انصاری پر بھی شکنجہ کس دیا ہے۔ واضح رہے کہ مختار انصاری اتر پردیش کے جانے مانے ڈان اور سیاسی رہنما ہیں۔ وہ اور ان کے بھائی افضال انصاری ممبر آف پارلیمنٹ بھی رہے ہیں۔ ابھی بھی مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری اتر پردیش کے غازی پور لوک سبھا سیٹ سے ممبر آف پارلیمنٹ ہیں ۔ جبکہ مختار انصاری اتر پردیش کی موو سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ مختار انصاری اس وقت پنجاب کے روپڑ جیل میں بند ہیں۔ واضح رہے کہ لکھنؤ کے تھانہ حضرت گنج میں مختار انصاری اور عمر انصاری و عباس انصاری تینوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔.

Recommended