Urdu News

آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی ضمانت پر کل ہائی کورٹ میں ہوگی سنوائی

RJD supremo Lalu Prasad Yadav's bail hearing will be held in the High Court tomorrow

پٹنہ ، 28 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

رانچی میں چارہ گھوٹالے میں سزا کاٹ رہے اور فی الحال دہلی ایمس میں زیر علاج آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی ضمانت پر کل ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔

 لالو کی طرف سے  آدھی سزا پوری کرنے کاحلف نامہ ہائی کورٹ میں داخل کرنے کے بعد اس پر جلد سماعت کی درخواست کی گئی ۔29 جنوری کو ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے معاملہ درج کیا گیا ہے۔ لالو نے دمکا خزانے سے غیر قانونی نکاسی کے معاملے میں ضمانت طلب کی ہے۔

آدھی سزا کاٹ لیےجانے کے پوری تفصیلات کے ساتھ جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں  حلف نامہ  داخل  کیا گیا

واضح ہو کہ جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں آدھی سزا کاٹنے کا دعوی کرتے ہوئے لالو یادو نے ضمانت مانگی تھی۔ دمکا خزانے سے غیر قانونی نکاسی معاملے میں ضمانت لینے کے لیے لالو پرساد کی طرف سے آدھی سزا کاٹ لیے جانے کی مکمل تفصیلات کے ساتھ جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا گیا ہے۔

دمکا معاملے میں سی بی آئی عدالت نے لالو کو سات سال کی سزا سنائی ہے۔ گذشتہ سماعت میں سی بی آئی کی طرف سے لالو پرساد کی ضمانت کو یہ کہتے ہوئے مخالفت کی تھی کہ لالو پرساد نے آدھی سزا پوری نہیں کی ہے۔

 اسی وجہ سے انہیں ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے۔ اس کے بعد ہائی کورٹ نے لالو پرساد کو سزا مکمل کرنے کے لئے ایک دستاویز پیش کرنے کی ہدایت دی۔ لالو پرساد نے اس کے لیے دو بار عدالت سے وقت لیا۔ 25 جنوری کو لالو پرساد کی جانب سے ایک حلف نامہ داخل کیا گیا ۔

اس معاملے میں اگر لالو پرساد کو ضمانت مل جاتی ہے تو وہ جیل سے باہر نکل جائیں گے۔ لالو پرساد کے خلاف چارہ گھوٹالہ کے پانچ معاملے چل رہے ہیں۔ اس میں چار میں انہیں سزا سنائی گئی ہے۔ جن چار معاملوں میں سزا ملی ہے ان میں تین میں وہ ضمانت پر ہیں۔ دمکا معاملہ میں سماعت زیر التوا ہے۔ 

Recommended