آر ایس ایس متھرا-کاشی کی تحریک شروع نہیں کرے گا: موہن بھاگوت

آر ایس ایس خودکوئی تحریک نہیں شروع کرتا معاشرے کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے اس میں شامل ہوتا ہے

ہر ہندوستانی اپنے رویہ اور طریقے سے ہندو ہے ، اس کا عبادت کے طریقہ کار سے کوئی لینا دینا نہیں ہے

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک موہن راو¿ بھاگوت نے وارانسی میں کاشی وشوناتھ اور متھرا میں کرشنا جنم بھومی مکتی موومنٹ کے بارے میں کہا ہےکہ کوئی تحریک چلانا سنگھ کے ایجنڈے میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو سماج ان مذہبی مقامات کے بارے میں جو فیصلہ کرتا ہے وہ مستقبل کی بات ہے۔ ہفتہ وار میگزین ویویک کو انٹرویو دیتے ہوئے سنگھ کے سربراہ نے واضح طور پر کہا کہ ایودھیا میں رام جنم بھومی تحریک کی شروعات بھی سنگھ نے نہیں کی تھی۔

ڈاکٹر بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان کی ایک فطرت ہے اور یہی فطرت ہے جسے ہم ہندو کہتے ہیں اور اس کا عبادت کے طریقہ کار سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ نیز ، قومیت کا عبادت کے طریقہ کار سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی بنیاد پر ہندوستانی مسلمان ہندو ہیں ، وہ عربی یا ترک نہیں ہیں۔ ہم ہندوستانی ہیں اور ہمیں اس پر غور کرنا ہوگا۔

سرسنگھ چالک موہن راو¿ بھاگوت نے کہا ہے کہ وقتا فوقتا جنونیت کا ماحول پیدا ہوتا ہے جس سے معاشرے کو گمراہ نہیں کیا جانا چاہئے ، بھارت ایک سناتن راشٹڑ ہے اور ہم اس کا حصہ ہیں ، ہماری عبادت کا جو بھی طریقہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہندو اور مسلمان تاریخ کے ہر موڑ پر ایک ساتھ کھڑے تھے۔بھارت اور بھارت کی ثقافت کے تئیں افراد اور آباواجداد کے تئیں فخر کے سبب تمام امتیازات ختم ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادات رکھنے والے افراد بار بار علاحدگی اور شدت پسندی کوپھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ در حقیقت ، ہندوستان واحد ملک ہے جہاں لوگ ایک طویل عرصے سے ایک ساتھ رہتے ہیں۔

ایودھیا تحریک کے پس منظر کو بتاتے ہوئے ، سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ اس مہم کے روح رواں اشوک سنگھل کے وشو ہندو پریشد میں جانے کے پہلے سے ہی ایودھیا کے معاملے کو لے کر مہم چلائی جا رہی تھی ۔

۔ بعد میں وشو ہندو پریشد اس مہم سے وابستہ ہوا۔ ایودھیا تحریک کے بارے میں ، بھاگوت نے کہا کہ کچھ مخصوص حالات میں ہم اس تحریک میں شامل ہوئے۔ آر ایس ایس معاشرے میں ثقافت کی ترقی کے کام میں مصروف ہے اور یہ لوگوں کے دل کی تبدیلی کے لئے سرگرم ہے۔

رام مندر کی تعمیر سے متعلق سوال کے جواب میں ، موہن بھاگوت نے کہا کہ رام مندر صرف عبادت کے لئے نہیں بنایا جارہا ہے۔ ہمارے رام مندر کو توڑ کر ہمیں ذلیل و خوار کیا گیا۔ ہماری زندگی کے اقدار اور طریقہ کار کی تردید کی گئی ۔ اب ہمیں ایک عظیم الشان مندر تعمیر کرکے انہی اقدار اور طریقوں کو زندہ کرنا ہے۔ رام مندر کی تعمیر تک ، ہر شخص کے اندر ایودھیا تعمیر ہونا چاہئے ، جہاں اس کا آئیڈیل رام تخت پر براجمان ہے۔

اس موقع پر موہن بھاگوت نے خواتین کے تعلق سے بھی گفتگو کی اور ملک کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو یکسان مواقع کے لئے حکومت کو کام کرنا چاہئے انہیں معاشرے میں برابری کا درجہ دینا چاہئے۔خواتین کے تعلق سے ہمارے سماج میں چلی آ رہی صدیوں پرانی سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔چین اور ہندوستان کے مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چین کا جواب ہندوستان کا آتم نربھر بھارت کے ذریعہ ہی دیا جا سکتا ہے ۔