Urdu News

مذاکرات اور سفارت کاری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،روس۔ یوکرین جنگ بارے سیکورٹی کونسل میں ہندوستان کا بیان

روس۔ یوکرین جنگ بارے سیکورٹی کونسل میں ہندوستان کا بیان

نئی دہلی،30 مارچ

ترکی کے شہر استنبول میں یوکرائنی اور روسی وفود کے درمیان بات چیت کے ایک دن بعد  ہندوستان نے  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں یوکرین بھر میں دشمنی کو فوری طور پر ختم کرنے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا اور کہا کہ  مذاکرات اور سفارت کاری کے علاوہ  کوئی  چارہ نہیں ہے۔ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے علاوہ دوسرا آپشن موجود نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں  بھارتی مندوبین ٹی ایس تیرومورتی نے کہا کہ بھارت کو جاری صورتحال پر گہری تشویش ہے، جو کہ دشمنی کے آغاز سے ہی ابتر ہوتی جارہی ہے۔

ہم یوکرین میں فوری طور پر دشمنی کے خاتمے کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں۔ ہمارے وزیر اعظم (نریندر مودی)نے کئی مواقع پر اس بات کا اعادہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ بات چیت اور سفارت کاری کے راستے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔یو این ایس سی کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترمورتی نے بھی بلا روک ٹوک انسانی ہمدردی کی رسائی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان  پہلے ہی یوکرین اور اس کے پڑوسی ممالک کو 90 ٹن سے زیادہ انسانی سامان بشمول ادویات اور ضروری امدادی سامان بھیج چکا ہے۔ ہم آنے والے دنوں میں مزید انسانی امداد فراہم کر رہے ہیں، خاص طور پر ضروری ادویات  فراہم کی جارہی ہیں۔ استنبول میں منگل کو ہوئے ذاکرات کے بعد روس نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کے دارالحکومت کیف اور شمالی شہر چرنیہیو کے قریب فوجی کارروائیوں میں نمایاں کمی کرے گا۔

یوکرین کے صدر نے کہا کہ روسی مذاکرات کاروں کے ساتھ بات چیت سے کچھ مثبت اشارے ملے ہیں لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ روس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ اس سے قبل امریکہ اور دیگر نے روس کے اعلان پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔

Recommended