Categories: قومی

سچن وازے وصولی کیس میں گواہ بنیں گے، عدالت میں درخواست، انیل دیشمکھ کی مشکلات میں ہو سکتا ہے اضافہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ممبئی، 26 مئی (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
معطل پولیس افسر سچن وازے  زیر بحث وصولی کیس کے ملزم، اب گواہ بننے جا رہے ہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ جمعرات کو سچن وازے نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی عدالت میں گواہ بننے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ اس معاملے کی سی بی آئی عدالت میں 30 مئی کو سماعت ہوگی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جانکاری کے مطابق سچن وازے نے اس سلسلے میں سی بی آئی کو درخواست دی تھی۔ جسے سی بی آئی نے کچھ شرائط کے ساتھ قبول کر لیا ہے۔ اس کے بعد سچن وازے نے جمعرات کو سی بی آئی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قابل ذکر ہے کہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو ایک خط لکھا تھا جس میں سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ پر 5000 روپے کی بھتہ وصولی کا ہدف دینے کا الزام لگایا تھا۔ اس خط کی بنیاد پر ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو معاملے کی جانچ کا حکم دیا۔ سی بی آئی نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو اس معاملے میں منی لانڈرنگ کی ہدایت دی تھی اور ای ڈی نے انل دیشمکھ کو گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں سی بی آئی نے سچن وازے کو بھی ملزم بنایا ہے اور ان سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago