Urdu News

ملک کی خاطر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: وزیر داخلہ

ملک کی خاطر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: وزیر داخلہ

ملک کی خاطر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ امت شاہ نے چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے حملے کے پیش نظر سیکورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کی خاطر کل نئی دلّی میں سینئر افسروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔

میٹنگ میں مرکزی داخلہ سکریٹری اَجے بھلّا، انٹلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر اَروند کمار اورCRPFکے سینئر افسروں نے شرکت کی۔جناب شاہ نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہیدوں کے کنبوں اور ملک کو یقین دلایا کہ ملک کی خاطر جوانوں کی قربانیوں کو‘ رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ نکسلیوں کے خلاف جنگ پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی اور اسے اختتام تک پہنچایا جائے گا۔اِسی دوران کَل سُکما اور بیجاپور ضلع کے سرحدی علاقوں سے مزید 21 لاشیں برآمد ہونے کے بعد ماؤنوازوں کے حملے میں سیکورٹی کے شہید اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی ہے۔

ماؤنوازوں نے ہفتے کے روز اُس وقت گھات لگا کر حملہ کیا تھا جب اُس علاقے میں ماؤنوازوں کی بڑی تعداد کی موجودگی کے بارے میں ایک مخصوص خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز کے ایک بڑے دستے کی ماؤنوازوں کے خلاف کارروائی جاری تھی۔ماؤنوازوں نے جوانوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں شدید جھڑپ شروع ہوگئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

Recommended