Urdu News

نجی اداروں کے تعاون سے سینک اسکولوں کا قیام

 نئی دہلی،  10   مارچ 2021،           رکشا راجیہ منتری  جناب شری پد نائک نے  آج لوک سبھا میں  جناب کرپا ناتھ ملاح  کے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت کی  ملک میں  این جی اوز/ پرائیویٹ اسکولوں/ ریاستوں وغیرہ کی شراکت داری میں  سینک اسکول قائم کرنے کے لئے ایک نئی اسکیم لانے کی تجویز ہے۔ اس کے تحت  خواہش مند سرکاری/ پرائیویٹ اسکولوں  / این جی اوز کی  سینک اسکولوں کی اخلاقیات ، اقدار اور  قومی فخر  کے احساس کے ساتھ   ’’سی بی ایس ای پلس‘‘ قسم کے تعلیمی ماحول میں اسکولی تعلیم کے مواقع فراہم کرانے کی  کوشش کی جاہری ہے۔ اس میں  سینک اسکولوں کے نصاب کے مطابق  موجودہ  / آئندہ تیار کئے جانے والے اسکولوں کو چلایا جائے گا۔ تجویز کے مطابق یہ اسکول سینک اسکول سوساٹی کے ساتھ ملحق ہوں گے۔ اس سلسلے میں مفصل رہنما خطوط اور  ضروری منظوری کا کام بہت آگے بڑھ چکا ہے۔نئی دہلی،  10   مارچ 2021،           رکشا راجیہ منتری  جناب شری پد نائک نے  آج لوک سبھا میں  جناب کرپا ناتھ ملاح  کے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت کی  ملک میں  این جی اوز/ پرائیویٹ اسکولوں/ ریاستوں وغیرہ کی شراکت داری میں  سینک اسکول قائم کرنے کے لئے ایک نئی اسکیم لانے کی تجویز ہے۔ اس کے تحت  خواہش مند سرکاری/ پرائیویٹ اسکولوں  / این جی اوز کی  سینک اسکولوں کی اخلاقیات ، اقدار اور  قومی فخر  کے احساس کے ساتھ   ’’سی بی ایس ای پلس‘‘ قسم کے تعلیمی ماحول میں اسکولی تعلیم کے مواقع فراہم کرانے کی  کوشش کی جاہری ہے۔ اس میں  سینک اسکولوں کے نصاب کے مطابق  موجودہ  / آئندہ تیار کئے جانے والے اسکولوں کو چلایا جائے گا۔ تجویز کے مطابق یہ اسکول سینک اسکول سوساٹی کے ساتھ ملحق ہوں گے۔ اس سلسلے میں مفصل رہنما خطوط اور  ضروری منظوری کا کام بہت آگے بڑھ چکا ہے۔

Recommended