Urdu News

ہائی کورٹ میں ججوں کی منظور شدہ اسامیاں

ہائی کورٹ

 

 

نئی دہلی، 11 فروری 2022:

قانون و انصاف کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو کے ذریعہ آج لوک سبھا میں یہ اطلاع فراہم کی گئی  کہ ہائی کورٹس کے ججوں کی تقرری، 1998 میں تیار کردہ میمورنڈم آف پروسیجر (ایم او پی) میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی جاتی ہے، جو 6 اکتوبر 1993 کے سپریم کورٹ کے فیصلے (دوسرے ججوں کے کیس) کے مطابق، ان کی 28 اکتوبر 1998 کی مشاورتی رائے کے ساتھ پڑھےگئے تھے (تیسرے ججوں کے کیس)۔ ایم او پی کے مطابق، ہائی کورٹس میں ججوں کی تقرری کی تجویز پیش کرنے کا اختیار متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے پاس ہوتاہے۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسامی خالی ہونے سے چھ ماہ قبل ، ہائی کورٹ کے جج کی اسامی کو پر کرنے کی تجویز شروع کریں۔ حالانکہ، ہائی کورٹس کے ذریعہ اس ٹائم لائن کی اکثر تعمیل نہیں کی جاتی۔ 07 فروری 2022 تک، ہائی کورٹ کے لحاظ سے اسامیوں کے بارے میں دی گئی تفصیلات مندرجہ ذیل ضمیمہ میں درج ہیں:

 

نمبر شمار

ہائی کورٹ کا نام

07 فروری 2022 تک اسامیوں کی صورتحال

1

الہٰ آباد

67

2

آندھرا پردیش

17

3

بامبے

34

4

کلکتہ

33

5

چھتیس گڑھ

09

6

دہلی

30

7

گواہاٹی

01

8

گجرات

20

9

ہماچل پردیش

04

10

جموں و کشمیر اور لداخ

04

11

جھارکھنڈ

05

12

کرناٹک

17

13

کیرالا

08

14

مدھیہ پردیش

24

15

مدراس

15

16

منی پور

01

17

میگھالیہ

01

18

اڈیشہ

09

19

پٹنہ

27

20

پنجاب اور ہریانہ

36

21

راجستھان

22

22

سکم

0

23

تلنگانہ

23

24

تری پورہ

0

25

اتراکھنڈ

04

میزان

411

 

07 فروری 2022 تک، ہائی کورٹس میں 1098 ججوں کی منظور شدہ تعداد کے مقابلے میں، 687 جج اس عہدے پر ہیں، اور اس طرح 411 اسامیاں پر کی جانی باقی ہیں۔ فی الحال، حکومت اور سپریم کورٹ کالجیم کے درمیان 172 تجاویز کاروائی کے مختلف مراحل میں ہیں۔ ہائی کورٹس میں بقیہ 239 اسامیوں کے سلسلے میں ہائی کورٹ کالجیم سے مزید سفارشات موصول ہونا باقی ہیں۔

حالانکہ ہائی کورٹس میں اسامیوں کو پر کرنا ایک مسلسل، مربوط اور باہمی تعاون پر مبنی عمل ہے، جس میں مختلف آئینی اتھارٹیز کی جانب سے مشاورت اور منظوری درکار ہوتی ہے، تاہم ججوں کی سبکدوشی، استعفیٰ دینے یا ترقی کی وجہ سے اسامیاں بڑھتی رہتی ہیں۔ حکومت معینہ مدت کے اندر تیزی کے ساتھ اسامی پر کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔

منظور شدہ ججوں کی تعداد جو 2014 میں 906 تھی، اسے 2021 میں بڑھا کر 1098 کر دیا گیا۔ حالانکہ، یہ کہا جا سکتا ہے کہ عدالتوں میں زیرالتوا معاملات کی  وجہ محض ہائی کورٹس میں ججوں کی قلت نہیں، بلکہ اس کے پس پشت ریاستی اور مرکزی مقننہ کی تعداد میں اضافہ، جمع شدہ پہلی اپیلیں، کچھ ہائی کورٹس میں عام سول دائرہ اختیار کا تسلسل، نظرثانی/اپیلوں کی تعداد، بار بار ملتوی ہونا، رٹ دائرہ اختیار کا بے دریغ استعمال، نگرانی کے لیے مناسب انتظام کی قلت، سنوائی کے لیے معاملات کا پتہ لگانا اور ان کی گروپ بندی، عدالتوں کی تعطیلات کی مدت، ججوں کے لیے انتظامی نوعیت کے کاموں کی تفویض، وغیرہ جیسے دیگر عوامل بھی کارفرما ہیں۔

Recommended