Urdu News

سابق مرکزی وزیر داخلہ سردار بوٹا سنگھ کا طویل علالت کے بعدایمس میں انتقال

سابق مرکزی وزیر داخلہ سردار بوٹا سنگھ کا طویل علالت کے بعدایمس میں انتقال

سابق مرکزی وزیر داخلہ سردار بوٹا سنگھ کا طویل علالت کے بعدایمس میں انتقال

نئی دہلی ، 2 جنوری (ہ س) کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر داخلہ سردار بوٹا سنگھ ہفتے کی صبح انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 86 سال تھی۔ بوٹا سنگھ ایک طویل عرصے سے علالت میں مبتلا تھے۔ اکتوبر میں دماغی ہیمرج کے بعد انہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں داخل کیا گیا تھا۔ وہ آٹھ بار لوک سبھا کے ممبر رہے۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی سمیت متعدد رہنماوں نے ان کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ، ' سردار بوٹا سنگھ جی کی موت سے ملک نے ایک سچے سرکاری ملازم اور وفادار رہنما کھوئے ہیں۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی ملک کی خدمت کی اور عوام کی بھلائی کے لئے وقف کی ، جس کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس مشکل وقت کے دوران ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ '

کانگریس پارٹی نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرکے بوٹا سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا ، ' کانگریس خاندان کے ایک سینئر ممبر سابق مرکزی وزیر سردار بوٹا سنگھ جی کی موت ، ملک کو ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کے اہل خانہ اور خیر خواہوں سے ہماری تعزیت۔ '

قابل ذکر ہے کہ پنجاب کے شہر جالندھر کے گاو¿ں مصطفی پور میں پیدا ہونے والے بوٹا سنگھ 8 بار لوک سبھا کا ممبر رہے۔ ان کی شناخت پنجاب کے ممتاز دلت رہنما کے طور پر ہوتی تھی ۔

Recommended