Urdu News

سعودی عرب نے ہندوستانی شہریوں کو ویزا حاصل کرنے کے لیے پولیس کلیئرنس سے کیا استثنیٰ

سعودی عرب نے ہندوستانی شہریوں کو ویزا حاصل کرنے کے لیے پولیس کلیئرنس سے کیا استثنیٰ

ہندوستان کے ساتھ مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کی وجہ سے، سعودی عرب نے جمعرات کو ہندوستانی شہریوں کو سعودی عرب کا سفر کرنے کے لئے ویزا حاصل کرنے کے لئے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی) جمع کرانے سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

 نئی دہلی میں سعودی سفارت خانے نے اپنے آفیشل ہینڈل پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ پی سی سی اب ہندوستانی شہریوں کی ضرورت نہیں رہے گی اور یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر لیا گیا ہے۔ سعودی عرب اور جمہوریہ ہند کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی وجہ سے مملکت نے ہندوستانی شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی) جمع کرانے سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کو سوشل میڈیا کے ذریعے جاری کئے گئے بیان میں  سعودی سفارت خانے نے یہ اعلان کیا اور ملک میں رہنے والے 20 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کے تعاون کو سراہا۔ بیان کے مطابق  اب ہندوستانی شہریوں کو سعودی عرب کے سفر کے لیے ویزا حاصل کرنےکیلئے پی سی سی  جمع کرانے  کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر لیا گیا ہے۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانہ مملکت میں پرامن طور پر رہنے والے 20 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کے تعاون کی تعریف کرتا ہے۔غور طلب ہے کہ  ہندوستان اور سعودی عرب کے تعلقات پچھلے کچھ سالوں میں کافی مضبوط ہوئے ہیں جن میں سیاسی، سلامتی، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، خوراک ، سیکورٹیورٹی، ثقافتی اور دفاعی شعبے شامل ہیں۔

Recommended