ہندوستان کے ساتھ مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک شراکت داری کی وجہ سے، سعودی عرب نے جمعرات کو ہندوستانی شہریوں کو سعودی عرب کا سفر کرنے کے لئے ویزا حاصل کرنے کے لئے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی) جمع کرانے سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔
نئی دہلی میں سعودی سفارت خانے نے اپنے آفیشل ہینڈل پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ پی سی سی اب ہندوستانی شہریوں کی ضرورت نہیں رہے گی اور یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر لیا گیا ہے۔ سعودی عرب اور جمہوریہ ہند کے درمیان مضبوط تعلقات اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی وجہ سے مملکت نے ہندوستانی شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی) جمع کرانے سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعرات کو سوشل میڈیا کے ذریعے جاری کئے گئے بیان میں سعودی سفارت خانے نے یہ اعلان کیا اور ملک میں رہنے والے 20 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کے تعاون کو سراہا۔ بیان کے مطابق اب ہندوستانی شہریوں کو سعودی عرب کے سفر کے لیے ویزا حاصل کرنےکیلئے پی سی سی جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
یہ فیصلہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر لیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانہ مملکت میں پرامن طور پر رہنے والے 20 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کے تعاون کی تعریف کرتا ہے۔غور طلب ہے کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے تعلقات پچھلے کچھ سالوں میں کافی مضبوط ہوئے ہیں جن میں سیاسی، سلامتی، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، خوراک ، سیکورٹیورٹی، ثقافتی اور دفاعی شعبے شامل ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…