Urdu News

دہلی پولیس اسپیشل سیل کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

دہلی پولیس اسپیشل سیل کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

دہلی پولیس اسپیشل سیل کی عرضی سپریم کورٹ سے خارج

نئی دہلی ، 23 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

سپریم کورٹ نے دہلی ہائی کورٹ سے ملزم فیضان خان کوملی ضمانت کے خلاف دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کی جانب سے دائر درخواست کو خارج کردیا ہے۔ فیضان پر دہلی تشدد کے دوران جعلی دستاویزات کے ذریعے سم کارڈ مہیا کرنے کا الزام ہے۔

گزشتہ 23 اکتوبر کو دہلی ہائی کورٹ نے فیضان خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ جسٹس سریش کیت نے کہا تھا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے ملزمین کے خلاف اپنی اسٹیٹس رپورٹ میں جو حقائق دیئے ہیں وہ یو اے پی اے کے تحت جرم کے لیے کافی نہیں ہیں۔

ملزم کے خلاف نہ تو کوئی سی سی ٹی وی یا ویڈیو فوٹیج موجود ہے اور نہ ہی کسی گروپ کے ساتھ کسی بات چیت کا ثبوت ہے۔

ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ سم کارڈ دسمبر 2019 میں دستیاب کیا گیا تھا جب کہ یہ تشدد شمال مشرقی دہلی میں 23 اور 25 فروری کے درمیان ہوا تھا۔ اس لیے تشدداور سم کارڈ میں کوئی ربط نہیں ہے۔

عدالت نے کہا تھا کہ ملزم خود تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش ہوا تھا اور جب تک ایف آئی آر درج ہونے سے گرفتاری تک تفتیشی ایجنسی سے نہیں بھاگا تھا۔

Recommended