عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی نے نئی دہلی میں سووچھ بھارت مشن شہری (ایس بی ایم –یو) شہری کایاپلٹ اور تجدیدکاری کے لئے اٹل مشن (امرت )کے دوسرے مرحلے کا آغا ز کیا۔ اس موقع پرجل شکتی کے مرکزی وزیرگجیندرسنگھ شیخاوت ہاوسنگ اورشہری امور اور پیٹرولیم اورقدرتی گیس کے مرکزی وزیر، ہردیپ سنگھ پوری ، ہاوسنگ اورشہری امورکے وزیرمملکت جناب کوشل کشوراور جل شکتی کے وزیرمملکت جناب بشوویسرٹوڈوموجودتھے ۔
وزیراعظم جناب نریندرمودی نے 15اگست ، 2021کو لال قلعہ کی فصیل سے یوم آزادی کی اپنی تقریر میں کہاتھا کہ ہمیں اسکیموں کی تکمیل کے حصول کے مقصد کو حاصل کرنے کے ساتھ آگے بڑھناہے اور اس کے لئے ہمیں وقت کی لمبی حد نہیں رکھنی ہے ۔ وزیراعظم کے نظریئے پرعمل کرتے ہوئے تقریبا 4.4لاکھ کروڑروپے کی مالیت کی اسکیموں کے ذریعہ آفاقی طریقہ کارکو اپناتے ہوئے سبھی بلدیاتی اداروں (یو ایل بیز ) میں صفائی ستھرائی اور پانی کی دستیابی میں تکمیل کی جانب اور قدم بڑھایاجائیگا۔
سووچھ بھارت مشن –شہری 2.0
ایس بی ایم -شہری کامیابیوں سے ایک قدم اورآگے بڑھاتے ہوئے اگلے پانچ سالوں میں ایس بی ایم ۔شہری 2.0کی توجہ صفائی ستھرائی اور ٹھوس فضلے کے بندوبست کی پائیدار حصولیابیوں سے حاصل نتائج کو بنائے رکھنے اور شہری بھارت کو صفائی ستھرائی کی اگلی سطح پرلے جانے کے لئے اسی جذبے کے ساتھ رفتاربنائے رکھنے پرہوگی ۔ اس طرح اگلے پانچ سالوں میں یہ شہری بھارت کوصفائی ستھرائی کی اگلی سطح تک لے جائے گا۔ایس بی یم –یو 2.0کے تحت عمل آوری کے لئے کلیدی پہلو درج ذیل ہیں ۔
مذکورہ مہم کے تحت اگلے پانچ سالوں میں روزگار اور بہترمواقع کی تلاش میں دیہاتی علاقوں سے شہری علاقوں میں کوچ کرنے والی اضافی آبادی کی خدمت کے لئے صفائی ستھرائی کی سہولیات تک مکمل رسائی حاصل کرنے کو یقینی بنانے پرتوجہ مرکوز رہے گی ۔ اس کام کو ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ انفرادی کمیونٹی اور عوامی بیت الخلاء کی تعمیر کے ذریعہ کیاجائے گا۔ ایک لاکھ سے کم آبادی والے شہروں میں مکمل رقیق فضلے کے بندوبست ایس بی ایم –شہری 2.0کے تحت متعارف کرایاگیاہے ، جو اس بات کو یقینی بنائے گاکہ سبھی طرح کے ناقابل استعمال پانی کو اکٹھاکیاجائے اوراسے قابل استعمال بنایاجائے تاکہ کسی بھی طرح کا ناقابل استعمال پانی ہمارے آبی ذخائر کو نقصان نہ پہنچا سکے ۔
ٹھوس فضلے کے پائیداربندوبست کے تحت علیحدگی پسندانہ ذریعہ پر زیادہ زوردیاجائے گا ۔ایک باراستعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیاء کو مرحلہ وارطریقے سے ختم کرنے پر توجہ مرکوز کئے جانے کے ساتھ سامان کی دستیابی سے متعلق سہولیات اور فضلے کو کارآمد بنانے کی سہولیات قائم کی جائیں گی ۔ تعمیری اورانہدامی فضلے کو کارآمد بنانے کی سہولیات قائم کی جائیں گی اور صاف ہواکے قومی پروگرام شہروں اور پانچ لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں میں میکینکل صفائی کرمچاری تعینات کئے جائیں گے ۔فضلہ ڈالے جانے والے سبھی مقامات کی ایک اہم اجزاء کے طورپر بحالی کیاجاناتوقع کی جاتی ہے کہ سووچھ بھارت مشن –اربن 2.0 کے تحت تمام ترقانونی حیثیت کے حامل شہروں کو کھلے میں رفع حاجت کےرواج سے نجات دلادی جائیگی اورکھلے میں رفع حاجت سے مبرا ان تمام شہروں کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہوگی ایسا نظام اور ایسا عمل شروع کیاجائے گا کہ تمام ترمستعمل پانی محفوظ طریقے سودھاجائے اور اس کا ازسرنو استعمال بھی ممکن ہوسکے اور غیرسودھاہواپانی اوراس کے عناصر آبی ذخائر تک نہ پہنچیں ۔
جہاں تک ٹھوس فضلہ میں انتظام کی بات ہے توقع کی جاتی ہے کہ ایس بی ایم –یو2.0 کے تحت کم ازکم تین ستارہ کوڑاکرکٹ سے مبرا سندحاصل کرلیں گے ۔
صفائی ستھرائی کے کام میں لگے نیز غیررسمی فضلہ اٹھانے والے کارکنان کی فلاح پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی اوران کے ذاتی تحفظ کے سازوسامان ،سلامتی کٹ ، حکومت کی بہبودی اسکیموں سے ان کا ارتباط ممکن بنایاجائےگا اور ان کی صلاحیت سازی بھی کی جائے گی ۔
22-2021سے لے کر 26-2025تک کی مدت کے لئے 36465روپے کے مرکزی حصص کے ساتھ ایک لاکھ 41ہزار 600کروڑروپے کے بقدرکے مالی تخمینہ جاتی اخراجات کو ایس بی ایم –یو 2.0کے لئے حتمی شکل دی گئی ہے جو گذشتہ یعنی پچھے مشن کے آخری مرحلے کے 62009کروڑروپے کے مقابلے میں 2.5گنا زیادہ مالی تخمینہ جاتی اخراجات ہیں ۔