Urdu News

سائنسداں کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں: وزیراعظم

@PMO India

سائنسداں کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کووڈ19- کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد کم ہونے کے باوجود عالمی وباسے پیدا چیلنج اب بھی برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ19- کے خلاف لڑائی میں احتیاطی اقدامات پر عمل کرنا ایک بڑا ہتھیار ہے۔

وزیراعظم نے آج کووڈ19- صورتحال کے بارے میں 10ریاستوں کے ضلع عہدیداروں کے ساتھ گفتگو کی۔ ان میں چھتیس گڑھ، ہریانہ، کیرالہ، مہاراشٹر، اڈیشہ ، پڈوچیری ، راجستھان، اترپردیش، مغربی بنگال اور آندھراپردیش شامل ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ سائنسداں وائرس کی بدلتی ہوئی شکل سے موثر طور پر نمٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرکار ٹیکوں کی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے لگاتار کام کر رہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ٹیکہ کاری مراکز میں ٹیکوں کی سپلائی کو مستحکم بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ19- بالغ افراد کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے بھی ایک چیلنج ہے۔ انہوں نے ضلع افسروں سے کہا کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر سخت اقدامات کریں۔

Recommended