Urdu News

تاج محل میں بم ہونے کی اطلاع کے بعد افراتفری

مشہور ومعروف سیاحتی مقام’ تاج محل‘ آگرہ، یوپی، انڈیا


تاج محل میں بم ہونے کی اطلاع کے بعد افراتفری

تاج محل میں بم ہونے کی اطلاع فرضی نکلی،کال کرنے والاگرفتار

آگرہ ، 04 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

آگرہ میں سیاحت کے سب سے بڑے مرکز تاج محل میں ، بم کی اطلاع پر سیاحوں کو جمعرات کی صبح اچانک باہر لے جایا گیا۔ پورے تاج محل کوفوری طور پرسیکورٹی اہلکاروں نے گھیر لیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے ، اہلکار موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ تاج محل میں ڈائل 112 پر دھماکہ خیز مواد کی اطلاع ملی تھی ، جس کے بعد سیکورٹی ادارے حرکت میں آگئے ہیں۔ ابھی تاج محل میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح ہوکہ  تاج محل میں دھماکہ کرنے کی دھمکی کے بعد سرچ آپریشن میں بم ہونے کی خبر فرضی نکلی جس کے بعد تاج محل کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ فون کرنے والے کو فیروز آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

آگرہ رینج کے آئی جی اے ستیش گنیش نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے فون کیا اور بتایا کہ تاج محل میں بم دھماکا ہوگا۔ اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے گہرائی سے احاطے کی چھان بین کی اور اب تک ایسی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

 آگرہ رینج کے آئی جی نے بتایا کہ ہماری بہت ساری ٹیمیں فوری طور پر اس شخص کا سراغ لگانے کے لیے متحرک کردی گئیں ۔ بم کی اطلاع دینے والے کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

 سیاحوں کے لیےایک بار پھر تاج محل کو کھول دیا گیاہے۔ گرفتار نوجوان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔پولیس کو آج صبح ڈائل 112 پر تاج محل میں بم کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد تاج محل سے سیاحوں کوباہر نکال لیا گیا تھا۔

Recommended