Urdu News

مارچ سے مئی 2021 کے دوران، درجہ حرارت کے لئے، موسمیاتی آئندہ امکانات

Seasonal Outlook for the Temperatures during March to May, 2021

  ہندوستان کے محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز کے مطابق  :

مارچ سے مئی 2021 کے دوران درجہ حرارت کے لئے موسمیاتی آئندہ امکانات۔

نمایا ں خصوصیات

  • آنے  والے گرم موسم کے سیزن ( مارچ سے مئی تک ) کے دوران شمالی ، شمال مغربی اور شمال مشرقی ہندوستان کے زیادہ تر حصوں ، وسطی ہندوستان کے مشرقی اور مغربی حصوں کے چند ذیلی ڈویژنوں  اور شمالی جزیرہ نما ہندوستان کے چند ساحلی سب ڈویژنوں   میں  چندمقامات پر ،معمول سے زیادہ موسمیاتی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  رہنے کی توقع ہے ۔البتہ  جنوبی جزیرہ نما اور متصل وسطی ہندوستان کی اکثر ذیلی سب ڈویژنوںمیں  معمول کے موسمیاتی  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  سے کم  درجہ حرارت رہنے کی توقع ہے۔
  • وسطی ہندوستان کے مشرقی حصے اور ہمالیہ کی  زیریں پہاڑی سلسلے کے ساتھ ساتھ جنوبی حصے ،شمال مشرقی ہندوستان ، وسطی ہندوستان کے مشرقی حصوں  اور جزیرہ نما ہندوستان کے شمالی حصے میں توقع  ہے  کہ معمول کے موسمیاتی  کم سے کم درجہ حرارت  سے زیادہ درجہ حرارت رہے گا۔البتہ  وسطی ہندوستان کے مشرقی حصے کی زیادہ تر ذیلی ڈویژن میں   اور ملک کے انتہائی شمالی حصے کی  چند ڈویژن میں  معمول کے موسمیاتی  کم سے کم درجہ حرارت سے کم  درجہ حرارت رہنےکی توقع ہے۔

          سن 2016  کے بعدسے اراضی سائنسیز  ( ایم اوای ایس ) کی وزارت  کے ہندوستان کا محکمہ موسمیات  ( آئی ایم ڈی ) ، گرم اور سرد دو نوں موسمیاتی سیزنوں کے لئے، ملک بھر میں  ذیلی ڈویژن   پیمانے پر ،درجہ حرارت کے لئے موسمیاتی پیش گوئی  کے آئندہ امکانات جاری کررہا ہے ،جو کہ مانسون  مشن  کپلڈ پیش گوئی نظام ( ایم ایم سی ایف ایس ) ماڈل سے موصول  پیش گوئیو ں  پر مبنی ہوتے ہیں اور جسے آراضی سائنسیز کی وزارت ( ایم او ای ایس ) کے تحت  تیار کیا گیا ہے۔

          آئی ایم ڈی نے ، اب  آنے والے گرمی کے موسم  ( مارچ سے مئی 2021 ) کے لئے،  ذیلی ڈویژ ن اوسط  درجہ حرارت کے لئے موسمیاتی آئندہ امکانات کا زائچہ تیار کیا ہے اور یہ یہاں پر پیش کیا جارہا ہے۔

          ایم  ایم سی ایف ایس  کے پاس  تقریباََ 38 کلومیٹر کا وسعت مکانی  کاریزولیوشن  اور ماڈل فزکس  کے  بہتر کئے ہوئے ماڈیولز موجود ہیں۔ماڈل موسمیاتی  ،  16سال (2018-2003)کے لئے ماضی اور مستقبل  کی پیش گوئیوں  پر مبنی تیار کیا گیاتھا۔ سیزن کے درجہ حرارت کی پیش گوئی کے آئندہ امکانات کو  ایم ایم سی ایف ایس   کی کارکردگی استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا تھا جو ابتدائی صورتحال میں فروری  2021  پر مبنی تھا۔ پیش گوئی  31 مجموعی رکنی پیش گوئیوں  کا استعمال کرکے تیار کی گئی تھی۔ ماڈل کی اشارات گوئی اور پیش گوئیاں   امکانی  تقسیم کے  عمل ( پی ڈی ایف ) کے طریقہ کار  کو استعمال کرتے ہوئے درست کیا گیا تھا۔  ماڈل کی اشارات گوئی   2018-2003 کی مدت کے دوران شمال مشرقی اور وسطی ہندوستان کی بہت سی ذیلی ڈویژنوں  پر اوسط اثر بتاتی ہے۔

2 ۔ ایم اے ایم سیزن کے لئے پیش گوئی (مارچ سے مئی 2021 )

تصویر 1 اور تصویر 2 مارچ سے مئی 2021  ( ایم اے ایم ) سیزن کے لئے اوسطاََ کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ  درجہ حرارت   رکھنے والے ذیلی ڈویژن کے لئے امکانی  اور بے ربط ( طویل مدتی معمول سے جدا ہونے والا) پیش گوئیاں   دکھاتی ہیں۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے لئے  امکانی پیش گوئی ( تصویر 1) شمال ، شمال مغرب اور شمال مشرقی ہندوستان  کے  اکثر علاقوں ، وسطی ہندوستان  کے مشرقی (چھتیس گڑھ اور اوڈیشہ ) اور مغربی  ( گجرات خطہ اور  سوراشٹر اور کچھ) کے حصوں  اور شمال جزیرہ نما ہندوستان کے  چند ساحلی ذیلی ڈویژنس   ( کونکن اور گوا  اور ساحلی آندھرا پردیش ) میں   معمول کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سے زیادہ درجہ حرارت ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔دوسری جانب جنوبی جزیرہ نما ہندوستان اور  متصل  وسطی ہندوستان کے زیادہ تر ذیلی ڈویژنس  میں معمول کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مقابلے میں کم درجہ حرارت براقرار رہنے کی توقع ہے۔

کم سے کم  درجہ حرارت کے لئے امکانی پیش گوئی  ( تصویر 2) ظاہر کرتی ہے کہ  ہمالیہ کے  زیریں سلسلے کے ساتھ ساتھ شمالی ہندوستان کے زیادہ تر ذیلی سب ڈویژنوںمیں ،شمال مشرقی ہندوستان ، وسطی ہندوستان کے مغربی حصے اور جزیرہ نما ہندوستان کے جنوبی حصوں میں  معمول کے کم سے کم درجہ حرارت سے زیادہ  درجہ حرارت رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مشرقی اور متصل وسطی ہندوستان کے زیادہ  ترذیلی سب ڈویژنوںاور ملک کے انتہائی شمالی حصے کی چندذیلی ڈویژنوں  معمول کے کم سے کم درجہ حرارت سے کم درجہ حرارت قائم رہنے کی توقع ہے۔

3۔ بحرالکاہل میں  ’لانینا‘ کی صورتحال ۔

اس وقت   استوا ئی  بحرالکاہل  اور سمندری سطح کے درجہ حرارت  ( ایس ایس ٹی )  کے  اطراف میں  محیط صورتحال  وسطی  اور مشرقی استوائی  بحرالکاہل   میں  معمول سے کم ہے۔ایم ایم سی ایف ایس کی حالیہ پیش گوئی ظاہر کرتی ہے کہ  لانینا کی صورتحال آنے والے گرم موسم کے سیزن  ( مارچ سے مئی کے دوران ) برقرار رہنے کی توقع ہے۔

4۔ توسیع شدہ  فاصلے کی پیش گوئی کی خدمات

آئی ایم ڈی توسیع شدہ رینج کی  پیش گوئیاں  ( آئندہ  4  ہفتوں کے لئے 7 روزہ  اوسط  پیش گوئی) ،  ملک بھر کے  لئے  زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کے لئے فراہم کرتی ہے ، جنہیں ہر ہفتے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ یہ توسیع شدہ رینج   پیش گوئی کے  کثیر ماڈل   جدید ترین  نظام پر مبنی ہوتا ہے جو کہ اس وقت نئی دلی کے آئی ایم ڈی میں  کام کررہا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) کے موسم کی پیش گوئی کرنے والے قومی مرکز کے مطابق  :

مارچ سے مئی 2021 کے دوران درجہ حرارت کے لئے موسمیاتی آئندہ امکانات۔

نمایا ں خصوصیات

  • آنے  والے گرم موسم کے سیزن ( مارچ سے مئی تک ) کے دوران شمالی ، شمال مغربی اور شمال مشرقی ہندوستان کے زیادہ تر حصوں ، وسطی ہندوستان کے مشرقی اور مغربی حصوں کے چند ذیلی ڈویژنوں  اور شمالی جزیرہ نما ہندوستان کے چند ساحلی سب ڈویژنوں   میں  چندمقامات پر ،معمول سے زیادہ موسمیاتی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  رہنے کی توقع ہے ۔البتہ  جنوبی جزیرہ نما اور متصل وسطی ہندوستان کی اکثر ذیلی سب ڈویژنوںمیں  معمول کے موسمیاتی  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  سے کم  درجہ حرارت رہنے کی توقع ہے۔
  • وسطی ہندوستان کے مشرقی حصے اور ہمالیہ کی  زیریں پہاڑی سلسلے کے ساتھ ساتھ جنوبی حصے ،شمال مشرقی ہندوستان ، وسطی ہندوستان کے مشرقی حصوں  اور جزیرہ نما ہندوستان کے شمالی حصے میں توقع  ہے  کہ معمول کے موسمیاتی  کم سے کم درجہ حرارت  سے زیادہ درجہ حرارت رہے گا۔البتہ  وسطی ہندوستان کے مشرقی حصے کی زیادہ تر ذیلی ڈویژن میں   اور ملک کے انتہائی شمالی حصے کی  چند ڈویژن میں  معمول کے موسمیاتی  کم سے کم درجہ حرارت سے کم  درجہ حرارت رہنےکی توقع ہے۔

          سن 2016  کے بعدسے اراضی سائنسیز  ( ایم اوای ایس ) کی وزارت  کے ہندوستان کا محکمہ موسمیات  ( آئی ایم ڈی ) ، گرم اور سرد دو نوں موسمیاتی سیزنوں کے لئے، ملک بھر میں  ذیلی ڈویژن   پیمانے پر ،درجہ حرارت کے لئے موسمیاتی پیش گوئی  کے آئندہ امکانات جاری کررہا ہے ،جو کہ مانسون  مشن  کپلڈ پیش گوئی نظام ( ایم ایم سی ایف ایس ) ماڈل سے موصول  پیش گوئیو ں  پر مبنی ہوتے ہیں اور جسے آراضی سائنسیز کی وزارت ( ایم او ای ایس ) کے تحت  تیار کیا گیا ہے۔

          آئی ایم ڈی نے ، اب  آنے والے گرمی کے موسم  ( مارچ سے مئی 2021 ) کے لئے،  ذیلی ڈویژ ن اوسط  درجہ حرارت کے لئے موسمیاتی آئندہ امکانات کا زائچہ تیار کیا ہے اور یہ یہاں پر پیش کیا جارہا ہے۔

          ایم  ایم سی ایف ایس  کے پاس  تقریباََ 38 کلومیٹر کا وسعت مکانی  کاریزولیوشن  اور ماڈل فزکس  کے  بہتر کئے ہوئے ماڈیولز موجود ہیں۔ماڈل موسمیاتی  ،  16سال (2018-2003)کے لئے ماضی اور مستقبل  کی پیش گوئیوں  پر مبنی تیار کیا گیاتھا۔ سیزن کے درجہ حرارت کی پیش گوئی کے آئندہ امکانات کو  ایم ایم سی ایف ایس   کی کارکردگی استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا تھا جو ابتدائی صورتحال میں فروری  2021  پر مبنی تھا۔ پیش گوئی  31 مجموعی رکنی پیش گوئیوں  کا استعمال کرکے تیار کی گئی تھی۔ ماڈل کی اشارات گوئی اور پیش گوئیاں   امکانی  تقسیم کے  عمل ( پی ڈی ایف ) کے طریقہ کار  کو استعمال کرتے ہوئے درست کیا گیا تھا۔  ماڈل کی اشارات گوئی   2018-2003 کی مدت کے دوران شمال مشرقی اور وسطی ہندوستان کی بہت سی ذیلی ڈویژنوں  پر اوسط اثر بتاتی ہے۔

2 ۔ ایم اے ایم سیزن کے لئے پیش گوئی (مارچ سے مئی 2021 )

تصویر 1 اور تصویر 2 مارچ سے مئی 2021  ( ایم اے ایم ) سیزن کے لئے اوسطاََ کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ  درجہ حرارت   رکھنے والے ذیلی ڈویژن کے لئے امکانی  اور بے ربط ( طویل مدتی معمول سے جدا ہونے والا) پیش گوئیاں   دکھاتی ہیں۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے لئے  امکانی پیش گوئی ( تصویر 1) شمال ، شمال مغرب اور شمال مشرقی ہندوستان  کے  اکثر علاقوں ، وسطی ہندوستان  کے مشرقی (چھتیس گڑھ اور اوڈیشہ ) اور مغربی  ( گجرات خطہ اور  سوراشٹر اور کچھ) کے حصوں  اور شمال جزیرہ نما ہندوستان کے  چند ساحلی ذیلی ڈویژنس   ( کونکن اور گوا  اور ساحلی آندھرا پردیش ) میں   معمول کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سے زیادہ درجہ حرارت ہونے کا اشارہ ملتا ہے۔دوسری جانب جنوبی جزیرہ نما ہندوستان اور  متصل  وسطی ہندوستان کے زیادہ تر ذیلی ڈویژنس  میں معمول کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مقابلے میں کم درجہ حرارت براقرار رہنے کی توقع ہے۔

کم سے کم  درجہ حرارت کے لئے امکانی پیش گوئی  ( تصویر 2) ظاہر کرتی ہے کہ  ہمالیہ کے  زیریں سلسلے کے ساتھ ساتھ شمالی ہندوستان کے زیادہ تر ذیلی سب ڈویژنوںمیں ،شمال مشرقی ہندوستان ، وسطی ہندوستان کے مغربی حصے اور جزیرہ نما ہندوستان کے جنوبی حصوں میں  معمول کے کم سے کم درجہ حرارت سے زیادہ  درجہ حرارت رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ مشرقی اور متصل وسطی ہندوستان کے زیادہ  ترذیلی سب ڈویژنوںاور ملک کے انتہائی شمالی حصے کی چندذیلی ڈویژنوں  معمول کے کم سے کم درجہ حرارت سے کم درجہ حرارت قائم رہنے کی توقع ہے۔

3۔ بحرالکاہل میں  ’لانینا‘ کی صورتحال ۔

اس وقت   استوا ئی  بحرالکاہل  اور سمندری سطح کے درجہ حرارت  ( ایس ایس ٹی )  کے  اطراف میں  محیط صورتحال  وسطی  اور مشرقی استوائی  بحرالکاہل   میں  معمول سے کم ہے۔ایم ایم سی ایف ایس کی حالیہ پیش گوئی ظاہر کرتی ہے کہ  لانینا کی صورتحال آنے والے گرم موسم کے سیزن  ( مارچ سے مئی کے دوران ) برقرار رہنے کی توقع ہے۔

4۔ توسیع شدہ  فاصلے کی پیش گوئی کی خدمات

آئی ایم ڈی توسیع شدہ رینج کی  پیش گوئیاں  ( آئندہ  4  ہفتوں کے لئے 7 روزہ  اوسط  پیش گوئی) ،  ملک بھر کے  لئے  زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت کے لئے فراہم کرتی ہے ، جنہیں ہر ہفتے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ یہ توسیع شدہ رینج   پیش گوئی کے  کثیر ماڈل   جدید ترین  نظام پر مبنی ہوتا ہے جو کہ اس وقت نئی دلی کے آئی ایم ڈی میں  کام کررہا ہے۔

Recommended