ڈی ڈی سی انتخابات کا دوسرا مرحلہ،11بجے تک 23.67فیصد ووٹنگ ریکارڈ، چاروں طرف سخت سیکورٹی کے انتظامات

سری نگر، یکم ڈسمبر (انڈیا نیرٹیو)

جموں وکشمیر کے43حلقوں میں منگلوار کی صبح7بجے ڈی ڈی سی انتخابات کا مرحلہ دوم شروع ہوا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق شدید سرحدی کے باوجود گیارہ بجے تک ووٹر ٹرن آﺅٹ 23.67 فیصد رہا ۔سرکاری حکام نے بتایا کہ شدید سردی کے باوجود رائے دہند گان میں جوش وخروش نظر آرہا ہے اور پولنگ مراکز پر لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔

حکام نے بتایا کہ صوبہ کشمیر کے ضلع کپوارہ میں صبح گیارہ بجے تک 16 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جب کہ اسی طرح بانڈی پورہ میں 39.89فیصد ،بارہمولہ میں 14.45 فیصد ،گاندر بل میں 15.65 فیصد ،سری نگر میں 18.26 فیصڈ ،بڈگام میں 25.29 فیصد،پلوامہ میں 3.95 فیصد ،شوپیان میں 5.67 فیصد ،کولگام میں 14.37 فیصد اور اننت ناگ میں 15.56 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔

صوبہ جموں کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ جموں کے کشتواڑ میں صبح گیارہ بجے تک پولنگ شرح 28.47 فیصد درج کی گئی جب کہ اسی طرح ڈوڈہ میں 35.86 فیصد ، رام بن میں 24.75 فیصد ،ریاسی میں 32.27 فیصد ،ادھمپور میں 26.39فیصد ،کٹھوعہ میں 29.75 فیصد ،سانبا میں 38.34 فیصد ،جموں میں 39.65فیصد ،راجوری میں 32.08 فیصد اور پونچھ میں 38.42 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ۔یاد رہے کہ مرحلہ اول میں مجموعی طور پر ووٹنگ شرح52فیصد درج کی گئی تھی

پنچایتی ضمنی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کے کے شرما نے کہا کہ سرپنچ اِنتخابات 83 حلقہ ہائے اِنتخاب ہوں گے اور دوسرے مرحلے میں کل 223 اُمید واروں میں سے 151 مرد اور 72 خواتین اُمیدوارحصہ لے رہے ہیں۔