Categories: قومی

خبروں کو فرقہ وارانہ رنگ دینا تشویشناک: سپریم کورٹ

نئی دہلی ، 2 ستمبر

سپریم کورٹ نے ریگولیٹری میکانزم کے فقدان میں ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کے ذریعے ’فیک نیوز‘ کی اشاعت اور نشر یات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جمعرات کو مانا کہ تبلیغی جماعت معاملے میں میڈیا کے ایک طبقے نے خبروں کو فرقہ وارانہ رنگ دیاتھا ، جس سے ملک کی شبیہ خراب ہوتی ہے۔

چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں ایک ڈویژن بینچ نے کہا کہ بغیر کسی جوابدہی کے ویب پورٹل پر مواد پیش کیا جا رہا ہے۔ وہ اپنی مرضی سے کچھ بھی نشر کر رہے ہیں۔ اس ملک میں ہر چیز کو فرقہ وارانہ زاویے سے دکھایا جاتاہے۔

بنچ نظام الدین مرکز کے تبلیغی جماعت واقعہ کے دوران فرضی اور اور بدنیتی پر مبنی خبروں کے خلاف علماء ہند اور پیس پارٹی کی عرضی پر سماعت کر رہی تھی۔

بنچ نے کہا کہ یہ ویب پورٹل اداروں کے خلاف بہت برا لکھتے ہیں۔ عام آدمی کی بات تو چھوڑ دی جائے، ججوں کو بھی یہ نہیں بخشتے۔

جسٹس رمن نے کہا کہ ایسے نام نہاد میڈیا ادارے وی آئی پیز کی آواز سنتے ہیں۔

عدالت نے مرکزی حکومت سے پوچھا کہ کیا اس سے نمٹنے کا کوئی طریقہ کار ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ مرکزی حکومت کے پاس پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے لیے ایک ریگولیٹر ہے ، لیکن ویب پورٹل کے لیے کچھ نہیں ہے اور حکومت کو اس کا حل تلاش کرنا ہو گا۔

حکومت کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا پیش ہوئے ، جنہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس میڈیا کے تقریباً حصوں پر پابندی لگانے کے لیے قانون موجود ہے۔گزشتہ سماعت کے دوران ، عدالت نے اشتعال انگیز ٹی وی پروگراموں پر روک نہ لگانے کے تعلق سے مرکز کی جم کر سرزنش کی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago