Urdu News

سیکورٹی چیلنجوں کا سامنا صرف ملکی ساخت کی ٹکنالوجی سے ہوگا: نروانے

سیکورٹی چیلنجوں کا سامنا صرف ملکی ساخت کی ٹکنالوجی سے ہوگا: نروانے

ہندوستانی فوج کی دفاعی ضروریات کا حل ملکی ساخت کی ٹکنالوجی میں ہی مضمر، گھریلو دفاعی صنعت کو خود انحصاربھارت پیش رفت سے کافی حوصلہ ملا

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروانے نے کہا ہے کہ بھارت کی فوج تیزی سے جدید کاری سے گزر رہی ہے۔ یہ اپنی دفاعی ضروریات کے لئے مقامی حل تلاش کر رہی ہے۔ میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ فوج خود انحصار بھارت کے نظریہ کوحقیقت کی شکل دینے کے لئے ہمیشہ تیار رہے گی۔

جنرل ایم ایم نروانے پیر کو 'آرمی میک پروجیکٹس' کے سالانہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر 'آرمی میک پروجیکٹس 2021' نامی کتابچے کا بھی اجرا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ملکی ٹیکنالوجی کی ترقی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج تیزی سے جدید کاری سے گزر رہی ہے اور وہ اپنی دفاعی ضروریات کے لئے مقامی حل تلاش کر رہی ہے۔ معمولی تصدام ہو یا پھر جنگ جیسے حالات، ہر صورتحال میں فوج کو صرف مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکنالوجی ہی دستیاب ہوگی۔ نروانے نے ذکر کیا کہ ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور غیر ملکی ٹکنالوجی پر انحصار کم کرنے کے لئے مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔

Recommended