Urdu News

بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا لیہہ ، لداخ کے مختلف علاقوں کا دورہ

بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا لیہہ ، لداخ کے مختلف علاقوں کا دورہ

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا لیہہ ، لداخ کے مختلف علاقوں کا دورہ

بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ لیہہ۔ لداخ ”فخرِ ہندوستان “ہے اور ےہاں کے عوام کی حب الوطنی پر ہندوستان کو فخر ہے۔

آج لیہ ہل کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں نقوی نے شُکوٹ یوکما ، شُکوٹ شما ، شُکوٹ گونگما ، پھےانگ چشگو ، پھیانگ تھانگانک میں مختلف عوامی جلسوں میں دور دراز کے علاقوں سے آئے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس آن ، بان، شان کی سلامتی اور خوشحا لی کے عزائم کو نتائج میں بدلنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

نقوی نے کہا کہ آرٹیکل370 کے خاتمے کے بعد ، تجارت ، زراعت ، روزگار ، ثقافت ، زمین اور جائیداد وغیرہ کے لئے لیہہ کارگل کے لوگوں کے حقوق کو مکمل آئینی تحفظ دیا گیا ہے۔ نقوی نے اپنے عوامی جلسوں میں ، لوگوں کو دفعہ ۰۷۳کو منسوخ کرنے اور لیہہ لداخ کا مرکزی علاقہ بننے کے فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ نقوی نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لیہ۔ لداخ کے مرکزی خطوں کے قیام کے بعد ، علاقے میں بڑے پیمانے پر ترقی کا آغاز ہوا ہے۔ نوجوانوں کو اچھی تعلیم اور روزگار کے وسیع مواقع مل رہے ہیں۔

نقوی نے کہا کہ370 کے خاتمے کے ساتھ ، لیہہ۔ کارگل۔ کی ترقی کی رفتار میں رُکاوٹ بنے تمام قوانین کو ختم کر کے لداخ کی ترقّی پر لگے ”اسپیڈ بریکر“ کو زمےن بوس کردیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کے مختلف معاشی ، تعلیمی، ترقیاتی اسکیموں اور پروگراموں کے فوائد جمّوں و کشمےر ۔ لےہہ ۔ کارگل کے لو گوں کو ملنا شروع ہوگئے ہیں۔

نقوی نے کہا کہ2019 میں دفعہ370 کے خاتمے کے بعد سے جموں و کشمیر اور لیہہ ۔کارگل میں ترقی کی "سیاسی اور قانونی رکاوٹیں" ختم ہوئی ہیں اور ترقی کا چَوطرفہ جامع ماحول بنا ہے۔

نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں ریاست ہماچل پردےش کے منالی میں دنیا کی سب سے طویل شاہراہ ٹنل ”اٹل ٹنل“ کو قوم کے لئے وقف کیا ہے۔

نقوی نے کہا کہ جموں وکشمیر ، لیہ-لداخ میں 75 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار مےں ترقّی کی تربیت فراہم کی گئی ہے۔ ۰۵ نئے کالج قائم کیے جارہے ہیں ۔ اِمسال ان کالجوں میں 25 ہزار نئی نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ لاکھوں طلباء و طالبات کو مختلف اسکالرشپ دی گئی ہیں ، اسکالرشپس میں 60 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ لداخ میں اےک نیا میڈیکل کالج ، اےک انجینئرنگ کالج قائم کیا جارہا ہے۔ لیہہ میں نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جارہا ہے۔

نقوی نے کہا کہ ہزاروں خالی سرکاری نوکریوں کو بھرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔35 ہزار سے زائد اسکولی اساتذہ کو مستقل کر دیا گیا ہے۔ کشمیر ، لداخ کو ایک "سرمایہ کاری کا مرکز" بنانے کی سمت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ عالمی سرمایہ کاری کانفرنس سے ۴۱ ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

نقوی نے کہا کہ جموں و کشمیر ، لداخ کے تمام رہائشیوں کو ہیلتھ انشورنس فراہم کر اےا گیا ہے۔ آیوشمان بھارت کا فائدہ ۰۳ لاکھ سے زائد لوگوں کو دیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر نقوی نے مزید کہا کہ لیہ ، لداخ ، کارگل میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے تقرےباً 6ہزار کروڑ روپئے دیئے گئے ہیں۔ لداخ کو قومی توانائی کے گِرِڈ سے جوڑ دیا گیا ہے۔ سری نگر۔لیہہ ٹرانسمیشن لائن شروع ہوگئی ہے۔

Recommended