Urdu News

سترہزارنوجوانوں کوآج سرکاری نوکری کاتحفہ،وزیراعظم سپردکریں گےتقرری لیٹر

وزیر اعظم نریندرمودی

نئی دہلی، 13 جون

 وزیر اعظم نریندرمودی آج روزگار میلے میں مختلف بھرتیوں کے ذریعے سرکاری ملازمتوں کے لیے منتخب کیے گئے تقریباً 70,000 نوجوانوں کو تقرری لیٹر تقسیم کریں گے۔ یہ اطلاع وزیر اعظم کے دفتر نے دی ہے۔ وزیر اعظم مودی ان نوجوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس جاب فیئر میں شامل ہوں گے۔ یہ نوجوان ملازم محکمہ مالیاتی خدمات، محکمہ ڈاک، محکمہ اسکولی تعلیم، محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت دفاع، محکمہ محصولات، خاندانی بہبود، محکمہ جوہری توانائی، وزارت ریلوے، محکمہ آڈٹ اور اکاونٹس، محکمہ جوہری توانائی، وزارت داخلہ، وزارت صحت وغیرہ محکموں کا حصہ بنیں گے۔

روزگار میلہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ روزگار پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ وزیر اعظم نے گزشتہ سال 22 اکتوبر کو 10 لاکھ سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا۔

Recommended