Urdu News

افغانستان اورتاجکستان میں شدید زلزلہ،چین میں بھی جھٹکوں کا اثر

افغانستان اورتاجکستان میں شدید زلزلہ،چین میں بھی جھٹکوں کا اثر

نئی دہلی،23 فروری

ترکیہ میں تباہی کے بعد ایک بار پھر زلزلے نے بڑے حصے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جمعرات کی صبح افغانستان کے فیض آباد میں تقریباً چھ بج کر سات منٹ اور چھ بج کر 25،منٹ پر دو بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ 18 منٹ کے اندر دو بار زمین کانپی۔ پہلی بار اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.7 ناپی گئی جبکہ دوسری بار اس کی شدت پانچ ناپی گئی۔

اس کے ساتھ ہی تاجکستان میں مرغوب کے قریب 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔ چین کے سرکاری ٹیلی ویڑن سی سی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین اور تاجکستان کی سرحد پر مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 37 منٹ پر 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس زلزلے کے تقریباً 20 منٹ بعد دو شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں ا?نے والے طاقتور زلزلے نے وہاں بڑی تباہی مچائی تھی۔ 7.8 شدت کے اس زلزلے میں 41 ہزار لوگوں کی جان چلی گئی۔

Recommended