Categories: قومی

شاہنواز اور مکیش سہنی نے لی قانون ساز کونسل ممبر کا حلف

پٹنہ ، 29 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

بہار قانون ساز کونسل کے دو نو منتخب ممبران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سید شاہنواز حسین اور وکاس انسانی پارٹی (وی آئی پی) کے مکیش سہنی نے آج وزیر اعلیٰ نتیش کمار ،راجیہ سبھا ممبر اور سابق نائب وزیر اعلی سشیل مودی کی موجودگی میں حلف لیا ۔

بہار قانون ساز کونسل کے ایگزیکٹو چیئرمین اودھیش نارائن سنگھ نے دونوں ممبروں کو حلف دلائی ۔ شاہنواز حسین نے اردو میں اور مکیش سہنی نے ہندی میں حلف لیا۔

وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ وجے چودھری ، وزیر سیاحت جیویش مشرا ، سابق وزیر سرون کمار ، بی جے پی کے قومی ترجمان اور قانون ساز کونسل کے ممبر سنجے میوک کے علاوہ قانون ساز کونسل کے کئی ممبران اس دوران موجود تھے۔

مکیش سہنی اور بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین کو بہار قانون ساز کونسل سے منتخب کئے گئے ہیں ۔ قانون ساز کونسل کی سیٹوں کے لیے ہونے والے ضمنی انتخاب میں حزب اختلاف کی طرف سے کوئی امیدوار نہ ہونے کی صورت میں دونوں رہنماؤں کو بلا مقابلہ منتخب کر لیا گیا ہے۔

شاہنواز حسین پہلی بار بہار قانون ساز کونسل کے رکن بنے ہیں ۔ حالاں کہ اس سے قبل وہ مرکزی وزیر رہ چکے ہیں۔ دو بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے شاہنواز پہلی بار کشن گنج سے پارلیمنٹ اور دوسری بار ضمنی انتخاب میں بھاگلپور سے پارلیمنٹ پہنچے تھے۔

جب کہ مکیش سہنی اس سے قبل کسی بھی ایوان کے ممبر نہیں رہے ہیں۔ وہ پہلی بار ایوان بالا کے ممبر منتخب ہو ئے ہیں ۔ شاہنواز کو لے کراقتدار کے گلیاروں میں یہ باتیں چل رہی ہے کہ نتیش حکومت میں انہیں وزیر کا عہدہ سونپا جا سکا سکتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago