Urdu News

سرحدی ضلع راجوری میں ایل او سی لاین آف کنٹرول  پر گولہ باری

سرحدی ضلع راجوری میں ایل او سی لاین آف کنٹرول  پر گولہ باری

سرحدی ضلع راجوری میں ایل او سی لاین آف کنٹرول  پر گولہ باری

سری نگر، یکم ڈسمبر (انڈیا نیرٹیو)

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں ایل او سی لائن آف کنٹرول پر آج صبح ہندستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا، لیکن اس تبادلے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں بابا کھوری علاقے میں آج صبح پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہندستانی چوکیوں پر جم کر گولہ باری شروع کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے چند گولے بستوں میں گر گئے،جس کی وجہ سے بستی میں رہنے والے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گئی۔

پولیس افسران کے مطابق گولہ باری کا سلسلہ تقریباً تین گھنٹوں تک جاری رہا ، تاہم دونوں طرف سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

غور طلب ہے کہ پاکستان پچھلے تقریباً چھ ماہ سے کسی نہ کسی دن لگاتار کبھی کشمیر تو کبھی جموں کے سرحدی علاقوں میں ہندستانی چوکیوں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس کی وجہ سے دونوں طرف آج تک کافی حد تک فوج اور عام شہریوں کو جانی اور مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔

ملی خبر کے مطابق کشمیر اور جموں کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان پچھلے تین سال کے دوران تقریباً آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہو چکی ہے۔

اس طرح کی سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پاکستان کرتا رہتا ہے۔ حالاں کہ پاکستان کی اس حرکت سے ہندستان ہمیشہ دنیا کو آگاہ کرتا رہتا ہے تاہم پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا ہے

Recommended