Urdu News

شیو سینا کے شندے گروپ کو تلوار اور ڈھال کا نشان الاٹ کیا گیا

وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے

الیکشن کمیشن نے منگل کو شیوسینا کے ایکناتھ شندے گروپ کو دو تلواریں اور ایک ڈھال کا نشان الاٹ کیا۔ کمیشن نے پہلے ہی اس دھڑے کو بالا صاحب انچی شیو سینا کا نام دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آج پارٹی کے نام اور نشان کے تعلق سے ایکناتھ شندے کے دھڑے کو موصول ہونے والے آپشن پر غور کیا۔ اس غور و خوض کے بعد کمیشن تلوار اور ڈھال پر راضی ہوگیا۔ اس انتخابی نشان سے مماثل نشان پیپلز ڈیموکریٹک موومنٹ کو پہلے ہی الاٹ کر دیا گیا تھا۔ تاہم ریاستی جماعت کے طور پر اس جماعت کی پہچان 2004 میں ہی ختم ہو گئی۔ کمیشن نے نشان کو آزاد کر کے شیو سینا کے شندے دھڑے کو الاٹ کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ شیوسینا اس وقت ادھو ٹھاکرے اور شندے گروپ میں منقسم ہے۔ کمیشن پارٹی پر دونوں گروپوں کے دعوؤں پر غور کر رہا ہے۔ کمیشن نے حتمی فیصلے تک شیو سینا کا نام اور تیر کے نشان کو منجمد کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیر کو شیوسینا کے ادھو ٹھاکرے گروپ کو انتخابی نشان اور نام الاٹ کر دیئے۔ ادھو ٹھاکرے گروپ آئندہ ضمنی انتخابات میں شیو سینا (ادھو بالا صاحب ٹھاکرے) کا نام اور جلتی ہوئی مشعل کا انتخابی نشان استعمال کر سکتا ہے۔

Recommended