Urdu News

شندے گروپ نے شیو سینا کی نئی مجلس عاملہ کا کیا اعلان، میٹنگ میں 14 ممبران پارلیمنٹ کی شرکت

شندے گروپ نے شیو سینا کی نئی مجلس عاملہ کا کیا اعلان

شیو سینا سے الگ ہونے والے شندے گروپ نے پیر کو شیوسینا کی نئی ایگزیکٹو کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کو متفقہ طور پر شیوسینا کا چیف لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ شندے گروپ نے شیوسینا پارٹی کے صدر کا عہدہ برقرار رکھا ہے۔ میٹنگ میں شیوسینا کے 14 ممبران پارلیمنٹ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔سی ایم ایکناتھ شندے کی موجودگی میں ان کے گروپ کے ایم ایل اے نے پیر کو ہوٹل ٹرائیڈنٹ میں میٹنگ کی۔

اس میٹنگ میں شندے گروپ نے شیو سینا کی پرانی قومی ایگزیکٹو کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا اور شیوسینا کی نئی قومی مجلس عاملہ کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کو متفقہ طور پر شیوسینا کا چیف لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شندے گروپ نے شیوسینا پارٹی صدر کا عہدہ برقرار رکھا ہے۔میٹنگ میں دیپک کیسرکر کو ترجمان اور سابق قائد اپوزیشن رام داس کدم اور آنندراؤ اڈسول کو قائدکے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ یشونت جادھو، گلاب راؤ پاٹل، ادے سامنت، شرد پروکشے، تانا جی ساونت، وجے ناہٹا، شیواجی راؤ آڈھل راؤ پاٹل کو ڈپٹی لیڈر بنایا گیا ہے۔ میٹنگ میں شیوسینا کے 14 ممبران پارلیمنٹ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔ رام داس کدم نے آج اپنا استعفیٰ شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے کو بھیج دیا ہے۔شندے گروپ کے ترجمان دیپک کیسرکر نے کہا کہ ہم ابھی بھی شیو سینا میں ہیں، لیکن کچھ لوگوں کے غلط مشوروں کی وجہ سے شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے غلط فیصلے لے رہے ہیں۔ اسی وجہ سے ایسا فیصلہ لینے پر مجبور ہوناپڑاہے۔

Recommended