Categories: قومی

شندے گروپ نے شیو سینا کی نئی مجلس عاملہ کا کیا اعلان، میٹنگ میں 14 ممبران پارلیمنٹ کی شرکت

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شیو سینا سے الگ ہونے والے شندے گروپ نے پیر کو شیوسینا کی نئی ایگزیکٹو کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کو متفقہ طور پر شیوسینا کا چیف لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ شندے گروپ نے شیوسینا پارٹی کے صدر کا عہدہ برقرار رکھا ہے۔ میٹنگ میں شیوسینا کے 14 ممبران پارلیمنٹ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔سی ایم ایکناتھ شندے کی موجودگی میں ان کے گروپ کے ایم ایل اے نے پیر کو ہوٹل ٹرائیڈنٹ میں میٹنگ کی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس میٹنگ میں شندے گروپ نے شیو سینا کی پرانی قومی ایگزیکٹو کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا اور شیوسینا کی نئی قومی مجلس عاملہ کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کو متفقہ طور پر شیوسینا کا چیف لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شندے گروپ نے شیوسینا پارٹی صدر کا عہدہ برقرار رکھا ہے۔میٹنگ میں دیپک کیسرکر کو ترجمان اور سابق قائد اپوزیشن رام داس کدم اور آنندراؤ اڈسول کو قائدکے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 اس کے علاوہ یشونت جادھو، گلاب راؤ پاٹل، ادے سامنت، شرد پروکشے، تانا جی ساونت، وجے ناہٹا، شیواجی راؤ آڈھل راؤ پاٹل کو ڈپٹی لیڈر بنایا گیا ہے۔ میٹنگ میں شیوسینا کے 14 ممبران پارلیمنٹ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔ رام داس کدم نے آج اپنا استعفیٰ شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے کو بھیج دیا ہے۔شندے گروپ کے ترجمان دیپک کیسرکر نے کہا کہ ہم ابھی بھی شیو سینا میں ہیں، لیکن کچھ لوگوں کے غلط مشوروں کی وجہ سے شیوسینا کے صدر ادھو ٹھاکرے غلط فیصلے لے رہے ہیں۔ اسی وجہ سے ایسا فیصلہ لینے پر مجبور ہوناپڑاہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago