Urdu News

شیوراج کا کانگریس پر طنز کہا بھوکے، ننگے ہی غریبوں اور کسانوں کے بہبود کے لیے کام کرتے ہیں

شیوراج کا کانگریس پر طنز کہا بھوکے، ننگے ہی غریبوں اور کسانوں کے بہبود کے لیے کام کرتے ہیں

شیوراج کا کانگریس پر طنز کہا بھوکے، ننگے ہی غریبوں اور کسانوں کے بہبود کے لیے کام کرتے ہیں

بھوپال ،13 اکتوبر

ہم انتخاب کو انتخاب کی طرح لیتے ہیں، لیکن پتہ نہیں کانگریس کے دوستوں کو کیا ہوگیا ہے، وہ غریبوں کو بھوکا اورننگا کہتے ہیں۔ کمل ناتھ جی، ہم ننگےاوربھوکے ہیں کیوں کہ ہم نے کسانوں کو صفر فیصد بیاض پر قرض دینا شروع کیا ہے، ہم نے کسان سمان ندھی میں ریاست کی طرف سے 4000 روپئے کا تعاون دیا ہے، طلباکو لیپ ٹاپ دینا شروع کیا ہے، کنیادان کی رقم دینا دوبارہ شروع کیا ہے۔ ہم بھوکےاورننگے ہی اچھے ہیں، کیوں کہ یہ بھوکےاورننگے غریبوں، کسانوں کے بہبود کےلیے کام کرتے ہیں۔ یہ باتیں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔

دراصل بھوپال واقع بی جے پی دفتر سے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے  منگل کو ریاست کی 28 /اسمبلی حلقوں میں انتخابی تشہیر کے لیے ڈیجیٹل رتھ کو روانہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسان کو صفر فیصد سود پر قرض دینا، بچوں کی فیس بھروانا شروع کیا ہے۔ آپ بڑے آدمی ہیں، اس لیے آپ نے بچوں کی فیس اور بہنوں کے لڈو کے پیسے چھین لیے تھے۔ کمل ناتھ جی، یہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہے۔ ہمارے آئیڈیل دین دیال اپادھیائے نے کہا تھا کہ غریب کی خدمت ہی بھگوان کی پوجا ہے۔ قدرتی وسائل پر پہلا حق غریب کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ مجھے بھوکےاورننگے کہو لیکن میں غریبوں کا بھلا کرتا رہوں گا، ان کو ان کا حق دلوا کر رہوں گا۔ ایشور سب کو ایک نظر سے دیکھتا ہے، اس نے سب کو برابر بنا کر بھیجا ہے۔ کمل ناتھ جی آپ جیسے لوگوں نے غریبوں کا حق چھینا ہے۔ غریبوں کا حق دلوا کر رہوں گا۔ مدھیہ پردیش کے خزانے پر پہلا حق غریبوں، کسانوں اور خواتین کا ہے اور میں انہیں یہ حق دے کر رہوں گا۔ کمل ناتھ جی، آپ صنعت کار ہیں اور بڑے آدمی ہیں، اس لیے آپ نے سرکاری منصوبوں کے فائدے سے مدھیہ پردیش کی غریب عوام کو محروم کر دیا تھا۔

Recommended