Urdu News

کانگریس کو جھٹکا، یوتھ کانگریس سکریٹری نے جیوتی رادتیہ سندھیا کے سامنے حاصل کی بی جے پی کی رکنیت

کانگریس کو جھٹکا، یوتھ کانگریس سکریٹری نے جیوتی رادتیہ سندھیا کے سامنے حاصل کی بی جے پی کی رکنیت

<h3 style="text-align: center;">کانگریس کو جھٹکا، یوتھ کانگریس سکریٹری نے جیوتی رادتیہ سندھیا کے سامنے حاصل کی بی جے پی کی رکنیت</h3>
<p style="text-align: right;">مرینا ،16 اکتوبر</p>
<p style="text-align: right;">مدھیہ پردیش میں ہونےوالے اسمبلی ضمنی انتخابات سے پہلے کانگریس کی مصیبت کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ رہنماؤں میں دل بدل کا دور اب بھی جاری ہے۔ اسی سلسلہ میں اب مرینا میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ یہاں نگرنگم سے کونسلر اور یوتھ کانگریس کے ریاستی سکریٹری ایدل موائی اور منڈی رکن کیلاش موائی نے اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس سے استعفیٰ دیکر بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔</p>
<p style="text-align: right;">یوتھ کانگریس ریاستی سکریٹری ایدل موائی اور منڈی رکن کوشل موائی نے بروز جمعہ دہلی میں سینئر بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ جیوتی رادتیہ سندھیا کے سامنے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔ اس دوران سندھیا نے سبھی کو بی جے پی میں شامل ہونے پر استقبال کیا۔ غور طلب ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کانگریس لیڈر بی جے پی کی رکنیت لے رہے ہیں۔ اس سے پہلے کئی مواقع پر کانگریس لیڈر اور کارکنان بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں۔</p>.

Recommended