Categories: قومی

شوپیاں تصادم: ٹی آر ایف سے وابستہ تین دہشت گرد ہلاک

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سری نگر،12اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 شوپیاں کے تلرن علاقے میں گذشتہ رات چھڑنے والے تصادم میں لشکر طیبہ تنظیم کی ونگ ٹی آر ایف سے وابستہ تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔کشمیر زون پولیس نے منگل کی صبح اس تصادم کے بارے میں ٹویٹ کے ذریعے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شوپیاں تصادم میں لشکرطیبہ کی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ تین دہشت گرد مارے گئے ہیں جن کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹویٹ میں کہا گیا کہ مہلوک دہشت گردوں کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔دریں اثنا کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ مہلوک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت مختار شاہ ساکن گاندربل کے بطور کی ہے جو سرینگر میں بہار سے تعلق رکھنے والے مزدور وریندر پاسوان کی ہلاکت میں ملوث تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پرسیکورٹی فورسز نے پیر کی شام شوپیاں کے تلرن علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا اور اس دوران ایک مقام پر چھپے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی ایک تلاشی پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔پولیس کے مطابق یہ فورسز کے لیےایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ اسی گروپ میں سے ایک نے چند روز قبل مزدور پاسوان کو مارا تھا۔ واضح رہے اس سے پہلے کل بانڈی پورہ میں ہو ئےتصادم میں اسی طرح سے ایک ایسے دہشت گرد کو مارا تھا جس نے سومو ڈریور کو مارا تھا اس طرح فورسز نے اس روز مارے گئے تین میں سے دو مرنے والے افراد کے قاتلوں کو اپنے انجام تک پہنچا دیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago