Urdu News

جموں۔ پونچھ قومی شاہراہ پر گولیوں کی آواز سنائی دی،تلاشی مہم جاری

جموں۔ پونچھ قومی شاہراہ پر گولیوں کی آواز سنائی دی،تلاشی مہم جاری

جموں پونچھ قومی شاہراہ پر واقع سنگیوٹ علاقے کے جنگلات سے  جمعرات کی شام اچانکگولیوں کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں۔ اس کے بعد فوج نے علاقے کا محاصر ہ کرکے  سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ فوج دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے کئی دنوں سے اس علاقے میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔ جمعرات کی شام اچانک گولیوں کی آوازیں آنے کے بعد فوج نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

یہ علاقہ بھی ڈیرہ کی گلی کی طرف ہی ہے جہاں چند روز قبل فوج کے پانچ جوان شہید ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے، فوج اور پولیس نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے، لیکن ابھی تک  سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کوئی تصادم نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے جموں۔پونچھ قومی شاہراہ پر مستعدی سخت کر دی ہے اور تمام اندر جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

Recommended