Urdu News

مرکزی وزیر داخلہ نے ٹوکیو پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والے بھارتی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ

 

نئی دلّی ، 30 اگست / مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے  اپنے پارلیمانی حلقے  گاندھی نگر میں آج  حاملہ خواتین کے لئے  تغذیہ بخش  لڈو تقسیم کرنے  اسکیم  کا آغاز کیا  ۔ اس موقع پر جناب امت شاہ نے کہا کہ  آج جنم اشٹمی کا تہوار  ہے اور آج ہی کے دن   5100 سال پہلے  بھگوان کرشن پیدا ہوئے تھے  ۔ انہوں نے کہا کہ  بھگوان کرشن  ایسے وقت میں پیدا ہوئے ، جب ملک کو  ایسے آدمی کی ضرورت تھی ، جو اُسے   دھرم کی راہ پر چلنے کا راستہ دکھا سکے ۔ بھگوان کرشن   ایک عظیم مفکر اور کثیر رخی  شخصیت کے حامل تھے ، جنہوں نے  ‘‘ گیتا ’’ تشکیل دی اور دھرم کو قائم کیا ۔ یہ گجرات کے عوام کے لئے فخر کی بات ہے کہ گجرات اُن کی کرم  بھومی رہا ہے ۔ جناب امت شاہ نے  شری کرشن جنم اشٹمی  کے موقع پر   تمام اہلِ وطن اور  ملک کے  عوام کو مبارکباد دی ۔

          مرکزی وزیرِ داخلہ نے  ٹوکیو پیرالمپکس میں  تمغہ جیتنے والے  بھارتی  کھلاڑیوں کو مبارکباد  دی ۔ جناب شاہ نے کہا کہ بھگوان  کرشن   کو بچے کے   ایک صحت مند ماڈل کے طور پر تصور کیا جاتا ہے   اور یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ آج سے  گاندھی نگر میں  7000 حاملہ خواتین کو  ہر مہینے  این جی اوز کے ذریعے  15 – 15 تغذیہ بخش  لڈو  ، اُن کے بچے کی پیدائش تک فراہم کئے جائیں گے ۔  انہوں نے کہا کہ اس پر حکومت کو کوئی  خرچ نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اِس کی ذمہ داری   غیر سرکاری تنظیمیں اٹھائیں گی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002M1M7.jpg

 

          جناب امت شاہ نے کہا کہ  آزادی کا مہوتسو جاری ہے اور اگر 2022 ء میں ، جب  آزادی کے 75 سال پورے ہوں گے ، وزیراعظم نریندر مودی نے  ماؤں اور بچوں  کو صحت مند رکھنے کے لئے ایک ہدف مقرر کیا ہے ۔  وزیر اعظم نے کہا ہے کہ  ‘ صحیح پوشن – دیش روشن ’ کے بغیر کوئی بھی ملک ، اُس وقت تک  خوشحال نہیں ہو سکتا  ، جب تک کہ  ماؤں اور بچوں کو تغذیہ  بخش خوراک فراہم نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک  ، اُس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتا ، جب تک کہ اُس کے بچے اور مائیں   صحت مند نہ ہوں 

          وزیر اعظم نے 8 مارچ ، 2018 ء کو راجستھان کے جھنجھنو سے  پوشن ابھیان شروع کیا تھا  اور  تغذیہ بخش خوراک سے متعلق معاملات  کے لئے بیداری  پیدا  کرنے  کا کام شروع کیا تھا  ، جو  آج ایک وسیع   مہم بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ذریعے  ماؤں او ربچوں کے لئے تغذیہ کی مہم نہیں رکے گی ۔

          جناب امت شاہ نے کہا کہ یہ اُن کی ذمہ داری ہے کہ  وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ  کوئی  ایک بھی ماں یا بچہ تغذیہ  کی کمی کا شکار نہ رہے ۔  انہوں نے کہا کہ خواتین  کو  تغذیہ بخش خوراک کی ضرورت   ، اُس وقت ہوتی ہے ، جب وہ حاملہ ہو  اور  اس لڈو میں  پروٹین  ، گھی  اور وٹامن ہیں اور یہ  پورے مہینے   کھائے  جا سکتے ہیں ۔

            مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  مرکزی اور ریاستی حکومت نے  تغذیہ سے متعلق   کئی پروگرام شروع کئے ہیں  ۔ تین برسوں میں  تقریباً 7.5 کروڑ حاملہ خواتین   اور 3 کروڑ  دودھ پلانے والی ماؤں کو   ، انہیں صحت مند رکھنے کے لئے  فولک ایسڈ   سپلیمنٹ  کی 180 خوراکیں  دی جا چکی ہیں ۔    انہوں نے کہا کہ  پردھان منتری  سرکشت  ماترتوا  ابھیان   کے تحت   ، جو 2016 ء میں شروع کیا گیا تھا ،   تقریباً 3 کروڑ خواتین  کے  بچوں  کی پیدائش   سے پہلے ٹسٹ کئے گئے ہیں ۔   انہوں نے کہا کہ   حکومتِ ہند نے کئی اسکیمیں  شروع کی ہیں ۔ تقریباً 8.6 لاکھ آنگن واڑی اور آشا ورکروں کو اسمارٹ فون دیئے گئے ہیں ۔   تغذیہ میں کمی  سے متعلق معاملات سے نمٹنے اور  پوشن ابھیان  کے  بارے میں  بیداری پیدا کرنے کے لئے  ایک مشترکہ مہم   میں 18 وزارتیں شامل ہوئی ہیں ۔

          جناب امت شاہ نے گرام پنچایتوں کے  سربراہوں سے اپیل  کی کہ   کوئی بھی  اہل شخص  کسی بھی  سرکاری  اسکیم  کے فوائد سے محروم نہ رہے اور  اس بات کو یقینی بنانا  منتخب نمائندوں  کی ذمہ داری  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ   بنیادی ڈھانچے کا فروغ   جاری رہے گا ۔ البتہ ، کمزور  ، غریب ، پسماندہ ، خواتین  کو با اختیار بنانا   اور بچوں کو ، اُن کے حقوق فراہم کرنا   ایک جمہوریت میں  سب سے اہم ہے  اور اگر ہم  یہ کام  کر سکتے ہیں تبھی ہم  ایک منتخب نمائندے کے طور پر  اپنی ذمہ داری  نبھا سکتے  ہیں ۔

          مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  تمام اسکیموں کا نفاذ ضروری ہے   لیکن اس کا یہ  مطلب نہیں       کہ   اس کا فیض پانے والے کمزور یا  غریب  اور تغذیہ کی کمی کا شکار رہیں   اور ایک جمہوریت میں ایک  فرد ہی سب سے پہلا اور  سب سے چھوٹا یونٹ ہوتا ہے  

Recommended