نئی دہلی، 08 جولائی2021: جناب انوراگ ٹھاکر نے آج اطلاعات ونشریات کے وزیر کے طورپر اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ سات سال میں ملک کو آگے بڑھانے کے لئے بے انتہا کوششیں کی ہیں اور اطلاعات ونشریات کے وزیر کے طور پر وہ اس مشن کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے ۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے جو بھی ذمہ داری مجھے دی جائے گی اس کی تکمیل کی پوری کوشش کروں گا اور آگے بڑھنے کے لئے میڈیا کا تعاون لیتے رہیں گے۔
As an I& B Minister, I will try to reach out to people. And also try to meet the expectations: Union Minister @ianuragthakur #Govt4Growth pic.twitter.com/3ncNVi4o5A
— PIB India (@PIB_India) July 8, 2021
اطلاعات ونشریات کی وزارت میں سکریٹری جناب امت کھرے نے اپنے چیمبرمیں وزیر موصوف کا خیر مقدم کیا۔ مختلف میڈیا یونٹوں اور پرسار بھارتی کے سینئیر افسران کے ساتھ بات چیت میں جناب ٹھاکر نے کہا کہ تمام میڈیا سربراہان کے ساتھ ایک ٹیم کے طورپر ہمیشہ کام کرتے رہیں گے۔