نئی دہلی،08 جولائی 2021:جناب دھرمیندر پردھان نے کابینہ کی وزیر کی حیثیت سے مہارت کی فروغ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ کرناٹک سے راجیہ سبھا کے رکن پالیمان جناب راجیو چندر شیکھر نے مہارت کی فروغ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت میں وزیر مملکت کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ جناب مہیندر ناتھ پانڈے نے ، جو گزشتہ روز کی کابینہ میں تبدیلی سے قبل مہارت کی فروغ اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر تھے، دونوں وزراء کو قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا ا ظہار کیا۔
جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ وہ وزارت کی مہارتی کاوشوں کو مستحکم کرنے کے تئیں پر عزم ہیں نیز مستقبل کے کام کے لیے نوجوانوں کو ضروری مہارت فراہم کرنا بھی ان کا نصب العین ہے۔ علاوہ ازیں، وہ مہارت اور روزگار کے درمیان روابط وضع کرنے کے لیے بھی پر عزم ہیں۔ انھوں نے جناب راجیو چندر شیکھر کو وزیر مملکت کا عہدہ سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ وہ انٹرپرینیورشپ کو ترجیح دینے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر امید ہیں اور ہندوستان کو دنیا کی مہارت کی راجدھانی بنانے کے لیے کام کرنے کے تئیں پر امید ہیں۔
جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ انھیں ہنرکی فروغ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت میں وزیر مملکت کے طور پر خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ وزیر اعظم کے ڈیجیٹل، ہنرمند اور نئے ہندوستان ویژن کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے سخت محنت کریں گے۔
*****