Urdu News

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے سبھی کو 13 سے 15 اگست 2022 تک اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرانے کی ترغیب دی

جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت


نئی دہلی۔ 06 اگست         جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے 'ہر گھر ترنگا' کو تمام شعبوں میں منانے کے لیے، جل شکتی کی وزارت کے ہر اہلکار اور عملے کو قومی پرچم لہرانے کی ترغیب دی۔ مرکزی وزیر نے افسران کو بھی اس تقریب کو مناسب طریقے سے منانے کی اپیل کی۔ پروگرام کےخیال کا اعادہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ہر اہلکار کو 13 سے 15 اگست 2022 تک اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرانا چاہیے اور دوسروں کو بھی ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت حب الوطنی کے ساتھ 'ہر گھر ترنگا' مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دینی چاہیے۔‘

 

وزارت نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں کہ ہر شہری وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو شیئر کرے۔ افسران/عملے (بشمول کنٹریکٹ پرکام کرنے والے) سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ www.harghartiranga.com ویب سائٹ پر جھنڈے کے مقام کو ٹیگ کریں اور سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کریں اور دوستوں/خاندانوں کو قومی پرچم لہرانے کی ترغیب دیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IWR7.jpg

اس میں ہر گار ترنگا پروگرام کو حب الوطنی کے ساتھ منانے کے لیےپانی کے شعبے میں سرگرم عمل گنگا سمیتی، سوچھتا گرہی، پانی سمیتی، بھوجل جنکر، سی اے ڈی کمیٹی وغیرہ کو بھی حساس بنانے کا بھی ذکر کیا گیا۔ پانی کے شعبے میں کام کرنے والے شراکت داروں کو ہر گھر ترنگا پروگراموں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

https://jalshakti.gov.in/themes/jalshakti/images/banner-5a.jpg

اس کا مقصدہر گھر ترنگا پروگرام‘اور اس کی روح کو تمام شعبوں میں عام کرنا ہے، اور ہر ایک کو انفرادی سطح پر شرکت کرنے اور قوم کے جذبے کو مضبوط کرنے کی ترغیب دینا ہے۔ آزادی کے 75 ویں سال میں ایک قوم کے طور پر جھنڈے کو گھر گھر لانا نہ صرف ترنگا سے ذاتی تعلق کی علامت ہے بلکہ قوم کی تعمیر کے لیے ہمارے عزم کی علامت بھی ہے۔ اس پہل کے پیچھے کا رفرما مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور ہندوستانی قومی پرچم کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔

Recommended