صدر جمہوریہ ہند نے بھارت کے آئین کی دفعہ 223 کے تحت عطا کئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جناب جسٹس روی وجے کمار ملی متھ کوہماچل پردیش کےچیف جسٹس،جناب جسٹس لنگپا نارائن سوامی کے ریٹائر ہونے کے نتیجے میں پہلی جولائی 2021 سے ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کے فرائض انجام دینے کیلئے مقرر کیا گیا ہے،وہ ہماچل ہائی کورٹ کے سب سے سینئر جج ہیں۔ا س سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن قانون و انصاف کی وزارت کے محکمہ کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔
جناب جسٹس روی وجے کمار ملی متھ نے 28 جنوری 1987 کو ایک ایڈو کیٹ کی حیثیت سے ایل ایل بی کے طور پراندراج کرایا تھا، وہ بی کام پاس بھی ہیں۔انہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ ،مدراس ہائی کورٹ اور سول ، فوجداری،آئینی ،لیبر ،کمپنی اور سروس کیسوں میں بھارت کی سپریم کورٹ میں 20 سال تک پریکٹس کی ہے۔ انہیں آئینی قانون میں خاص مہارت حاصل ہے۔انہوں نے بنگلور یونیورسٹی اور کوویمپو یونیورسٹی شموگا میں بھی کام کیا ہے۔ 18 فروری 2008 کو انہیں کرناٹک ہائی کورٹ کے اضافی جج کی حیثیت سے مقرر کیا گیا تھااور 17 فروری 2010 کو مستقل جج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔7 جنوری 2019 کو ان کا ہماچل پردیش ہائی کورٹ میں تبادلہ کردیا گیا تھا۔