Urdu News

شہری ہوابازی کی وزارت 25 اپریل 2022 کو ’’یوگ پربھا‘‘ پروگرا منعقد کرے گی

فولاد کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا

 

نئی دہلی، 22 اپریل 2022:

شہری ہوابازی کی وزارت 25 اپریل 2022 کو نئی دہلی میں واقع صفدرجنگ ہوائی اڈے پر ایک زبردست یوگ پروگرام ’’یوگ پربھا‘‘ کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس پروگرام کا افتتاح اور قیادت شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا اور شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (سبکدوش) کریں گے۔ شہری ہوابازی کی وزارت اور اس سے وابستہ تنظیموں / پی ایس یو/ خودمختار اداروں  کے 500سے زائد افسران اس بڑے پروگرام میں حصہ لیں گے۔ اس پروگرام میں شامل چند سرگرمیوں میں مشترکہ یوگ پروٹوکول، کسی ماہر کے ذریعہ یوگ پر لیکچر، یوگ کا مظاہرہ ، شامل ہیں۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل قدمی پر، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2014 میں 21 جون کو بین الاقوامی یوم یوگ (آئی ڈی وائی) قرار دینے کا تاریخی فیصلہ لیا تھا۔ عالمی پیمانے  پر یوگ کی مقبولیت ہمارے ملک کے لیے باعث فخر ہے، کیونکہ یوگ ہمارے ملک کی ثقافت اور روحانی ورثہ کا جزو لاینفک ہے۔

21 جون 2022 کو بین الاقوامی یوم یوگ سے تقریباً دو مہینے قبل اور آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران منعقد کیا جانے والا یہ پروگرام شراکت داروں کے درمیان روزمرہ کی زندگی میں یوگ کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

Recommended