Urdu News

جناب جیوترآدتیہ سندھیا نے جبل پور-کولکاتہ کے درمیان براہ راست پرواز کا افتتاح کیا

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا

 

شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترآدتیہ ایم سندھیا اور شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے آج اسپائس جیٹ فضائی کمپنی کے ذریعے جبل اور کولکاتہ کے درمیان براہ راست پرواز کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب راکیش سنگھ، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب وویک کے تنکھا، رکن قانون ساز اسمبلی جبل پورکنٹونمنٹ ، جناب اشوک روحانی، ایم او سی اے کے سکریٹری جناب راجیو بنسل اور اسپائس جیٹ کے سی ایم ڈی جناب اجے سنگھ اور دیگر بہت سے عمائدین نے ورچوئل طور پر شرکت کی۔

فضائی کمپنی روزانہ پروازیں چلائے گی اور اپنے  کیو400، 78 نشستوں والے ٹربوپروپ طیارے کو اس روٹ پر  کم فاصلے کی پروازوں کے لیے تیار کرے گی۔ یہ نیا فلائٹ روٹ اندرون ملک 26 نئی پروازوں کا ایک حصہ ہے جو اسپائس جیٹ آج شروع کر رہا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب جیوترآتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ پچھلے ایک سال میں ملک میں ہوائی خدمات میں بڑے پیمانے پر توسیع ہوئی ہے جس میں خاص طور پر مدھیہ پردیش میں حاصل کردہ توسیع بھی شامل ہے جہاں جولائی 2021 میں ہر ہفتے 554 ہوائی جہازوں کی آمد ورفت رہتی تھی اور اب اس تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جبل پور اب دس شہروں سے جڑا ہوا ہے اور ہوائی جہازوں کی آمد ورفت کی فریکونسی 182 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح گوالیار، جولائی 2021 میں طیاروں کی نقل وحرکت کے ساتھ چار شہروں سے منسلک تھا، اور اب یہ تعداد 100 تک پہنچ گئی ہے۔308 طیاروں کی آمد ورفت کے ساتھ اندرو 468 تک پہنچ گیا ہے اور اب 20 شہروں سے منسلک ہے۔ ریاستی دارالحکومت بھوپال، جس کا جولائی 2021 میں صرف پانچ شہروں سے ہوائی راستہ تھا، اب 13 شہروں کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور 226 ہوائی جہازوں کی آمد ورفت ہے۔ کھجوراہو ہوائی اڈہ بھی دہلی سے جڑا ہوا ہے اور ہر ہفتے چار پروازیں ہوتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TZ7R.jpg

وزیر موصوف نے کہا کہ جبل پور ہوائی اڈہ 1930 میں قائم کیا گیا تھا اور دوسری جنگ عظیم میں استعمال بھی ہوا تھا۔ اب اس ہوائی اڈے کی توسیع کی جارہی ہے۔ رن وے کی لمبائی 1988 میٹر سے بڑھ کر 2750 میٹر ہوگئی ہے۔ ٹرمینل کی عمارت کی گنجائش کو200 تک مسافروں سے بڑھا کر 250 تک کیا جارہا ہے جب کہ اس کا رقبہ 2600 مربع میٹر سے بڑھا کر 10713 مربع میٹر ہوجائے گا۔3 ایرو برج بنائے جارہے ہیں اور نیا اے ٹی سی ٹاور اور فائر اسٹیشن قائم کیا جارہا ہے۔ انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ 412 کروڑ روپئے کی لاگت سے شروع ہونے والا توسیعی کام اگلے سال مارچ تک مکمل ہوجائے گا۔

جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ نے جبل پور کے عوام کو نیا رابطہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی، جس سے علاقے میں کاروبار ، تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

جبل اور اس سے متصل علاقوں کے لوگوں کو براہِ راست ہوائی رابطہ حاصل ہونے سے فائدہ ہوگا جس سے مسافروں کی بلارکاوٹ نقل وحرکت میں سہولت پیدا ہوگی۔ نئی براہ راست پرواز سے عام لوگوں کو  سفر کرنے کا ایک نیا اختیار ملے گا جس سے سیاحت کی صلاحیت کو فروغ حاصل ہوگا نیز دونوں خطوں کی اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ جبل پور پہلے ہی 9 شہروں یعنی بینگلورو، دلّی، بلاسپور، حیدرآباد، اندور، ممبئی، پونے، چینئی اور بھوپال سے منسلک ہوچکا ہے۔ اب اسے دسویں شہر سے منسلک کیا جارہا ہے جو کہ کولکاتہ ہے۔

پرواز کا شیڈیول درج ذیل ہے:

نمبرشمار

پرواز

روانگی

آمد

فضائی کمپنی

فریکونسی

روانگی (اوقات)

آمد (اوقات)

طیارہ ٹائپ

تاریخ آغاز

1

ایس جی 3003

جبل پور

کولکاتہ

اسپائس جیٹ

روزانہ

19:15

21:15

کیو400

22جولائی اور اس کے بعد

2

ایس جی 3002

کولکاتہ

جبل پور

اسپائس جیٹ

روزانہ

06:10

08:30

کیو400

23 جولائی اور اس کے بعد

 

 

Recommended