نئی دہلی ، 08 جولائی: جناب منسکھ مانڈویہ نے آج مرکزی وزیرصحت و خاندانی بہبود کا چارج لے لیا ہے۔
ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے وزیرمملکت برائے صحت و خاندانی بہبود کا چارج لیا ہے۔
وزارت میں سنیئر افسران نے ان وزراء کا استقبال کیا۔ ان افسران میں خاص طور پر جناب راجیش بھوشن(ہیلتھ سکریٹری)، محترمہ وندنا گرنانی(ایڈیشنل سکریٹری) اور مشن ڈائرکٹر ، این ایچ ایم (وزارت صحت و خاندانی بہبود)، ڈاکٹر منوہر اگنانی (ایڈیشنل سکریٹری(صحت)، جناب وکاس شیل(ایڈیشنل سکریٹری ہیلتھ)، جناب اشوک سکسینہ(ایڈیشنل سکریٹری)، ڈاکٹر سنیل کمار،ڈی جی ایچ ایس(وزارت صحت و خاندانی بہبود)، جناب ارون سنگھل سی ای او، ایف ایس ایس اے اور دیگر اہم حکام شامل تھے۔
*****************