Urdu News

نتن گڈکری نے لاجسٹکس کو بہتر بنانے کے لیے جائزہ میٹنگ کی صدارت کی

مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہ جناب نتن گڈکری

 

مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل اور قومی شاہراہ جناب نتن گڈکری نے لیفٹیننٹ گورنر، دہلی جناب انل بیجل، ایم او ایس جنرل وی کے سنگھ, جناب گوتم گمبھیر , جناب منوج کمار تیواری , جناب رمیش بیدھوری , جناب پرویش صاحب سنگھ ورما اور جناب ہنس راج ہنس کے ساتھ دہلی خطہ میں لاجسٹکس اور متعلقہ سرگرمیوں کو بہتر بنانے کے لیے این ایچ ایل ایم ایل. (نیشنل ہائی ویز لاجسٹک مینجمنٹ لمیٹڈ) کی تجویز کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔

این ایچ ایس ایم ایل نے،  این ایچ اے آئی کا ایس پی وی آئی ایک موثر لاجسٹکس سسٹم بنا کر، دہلی اور اس کے آس پاس اسٹریٹجک  مقامات پر ہب اور اسپاک ماڈل کے ساتھ مربوط لاجسٹکس گاؤوں کی تعمیر کے ساتھ اور دارالحکومت کو سرسبز بنا کر مستقبل کے لیے تیار دہلی کو تیار کرنے کا منصوبہ پیش کیا۔ این ایچ ایل ایم ایل کا منصوبہ نہ صرف دہلی میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرے گا بلکہ بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بڑی نئی سرمایہ کاری بھی لائے گا۔ اس عمل سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے پائیدار مواقع پیدا ہوں گے۔

Recommended