قومی

نتن گڈکری نے اتر پردیش کے بلیا میں 7 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج اتر پردیش کے بلیا کے چتبڑا گاؤں میں 6500 کروڑ کی سرمایہ کاری سے 7 قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ بلیا لنک ایکسپریس وے کی تعمیر سے پوروانچل ایکسپریس وے کے ذریعے لکھنؤ سے پٹنہ صرف ساڑھے چار گھنٹے میں پہنچنا ممکن ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلیا سے بکسر آدھے گھنٹے میں، بلیا سے چھپرا ایک گھنٹے میں اور بلیا سے پٹنہ ڈیڑھ گھنٹے میں پہنچا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین فیلڈ ہائی وے کی تعمیر سےمشرقی اتر پردیش کو بہار کے چھپرا، پٹنہ، بکسر کے ساتھ بہتر رابطہ ہوجائے  گا۔

وزیرموصوف نے کہا کہ بلیا کے کسانوں کی سبزیاں لکھنؤ، وارانسی اور پٹنہ کی منڈیوں تک آسانی سے پہنچ سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سبزی پیدا کرنے والے کسانوں کو اس ایکسپریس وے کے ذریعے تین ملٹی موڈل ٹرمینلز وارانسی، غازی پور اور ہلدیہ کا براہ راست فائدہ ملے گا۔

جناب گڈکری نے کہا کہ چندولی سے موہنیا تک 130 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی گرین فیلڈ سڑک دہلی-کولکتہ جی ٹی روڈ کے ذریعے اتر پردیش کے چندولی اور بہار کے کیمور ضلع کو رابطہ فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعید پور سے  مردہ روڈ کی تعمیر سے سعید پور کے راستے وارانسی سے مئو کا براہ راست رابطہ ہوجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے دیگر شہروں کے ساتھ بہتر رابطے کی وجہ سے ریاست کی معاشی اور سماجی حالت میں بہتری آئے گی اور ساتھ ہی ضلع اعظم گڑھ کے پسماندہ علاقوں کو بھی نئی کنکٹویٹی مل جائیگی ۔

اس موقع پر جناب گڈکری نے بلیا -آرا کے درمیان 1500 کروڑ کی لاگت سے 28 کلومیٹر گرین فیلڈ اسپر روڈ کے ذریعے نئے کنکٹویٹی  روٹ  کا بھی اعلان کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago