Urdu News

جناب نتن گڈکری نے بھارت کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو نمائش کا افتتاح کیا

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری

 

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج ناگپور میں واقع سینٹرل بس اسٹیشن (گنیش پیٹھ) میں سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی مرکزی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) کے ذریعہ منعقدہ مجاہدین آزادی اور جدوجہد آزادی کی عظیم شخصیات کی ایک تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔

جناب گڈکری نے مجاہدین آزادی اور اس موقع پر موجود ان کے کنبہ اراکین کی عزت افزائی کی۔

آزادی کے 75 برسوں کا جشن منانے کے لیےسڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، بھارت کے ان لوگوں کی یاد میں جنہوں نے آزاد بھارت کے شاندار سفر میں اہم کردار کیا، ملک بھر کے 75 بس اسٹیشنوں پر نمائش کا اہتمام کر رہی ہے۔

ان نمائشوں میں جدوجہد آزادی اور بھارت کو آزادی دلانے میں اپنی جانیں قربان کر دینے والے بہادر مردو خواتین کی تصویر کشی کی جائے گی۔ ان نمائشوں میں آئین سازی اور ہمارے قائدین،  اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے مردو خواتین کے تعاون کو بھی اجاگر کیا جائے گا

Recommended