سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کل حیدرآباد میں مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی، وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ، جناب ویمولا پرشانت ریڈی، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی، اراکین قانون ساز کونسل اور دیگر معززین کی پررونق موجودگی میں 8000 کروڑ روپے کی مالیت کے 460 کلومیٹر کل لمبائی کے 12 قومی شاہراہ پروجیکٹس اور 7 سی آر آئی ایف پروجیکٹس کا افتتاح کیا۔
8,000 کروڑ کی سرمایہ کاری کے ساتھ 460 کلومیٹر کی کل لمبائی کے قومی شاہراہ پروجیکٹس تلنگانہ سے مہاراشٹر، کرناٹک اور آندھراپردیش تک بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کو آسان اور سہل بناتے ہوئے بین ریاستی رابطے کو فروغ دیں گے۔ شاہراہوں کی تیز رفتار ترقی سے خطے میں تجارت اور کاروبار کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے پائیدار مواقع پیدا ہوں گے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جدید ترین اور محفوظ قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک سے حیدرآباد اور تلنگانہ کے لوگوں کی سماجی و اقتصادی خوشحالی پر انقلابی اثر پڑے گا۔