جناب پنکج چودھری نے آج یہاں خزانہ کی وزارت میں وزیر مملکت کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔
جناب چودھری 17 ویں لوک سبھا میں اترپردیش کے مہاراج گنج سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔وہ فی الحال چھٹی مدت کیلئے ایک ایم پی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہ تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصہ سے عوامی خدمت میں سرگرم ہیں۔جناب چودھری ماضی میں گورکھپور کے نائب میئر کےعہدہ کی حیثیت سےبھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
56 سالہ جناب چودھری نے گورکھپور یونیورسٹی سے گریجویشن کیا ہے۔
کل ڈاکٹر بھگوت کشن راؤ کراڈ نے بھی خزانہ کی وزارت میں وزیر مملکت کی حیثیت سے چارج سنبھالا ہے۔