ریلوے کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور ، خوراک اور عوام نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 3000 ایچ پی کیپ گیج کے انجن کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ انجن وارانسی میں بنارس، لوکوموٹیو ورکس نے ملک ہی میں تیار کیا ہے ۔ اس موقعے پر موزمبیق حکومت کے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے وزیر جناب جنفر عبدالئی ، ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے اور دیگر شخصیتیں بھی موجود تھیں۔
موزمبیق کو انجنوں کی برآمد سے بھارت – افریقہ تعلقات فروغ حاصل ہوگا اور برآمدات کے ذریعے اقتصادی بااختیاری میں پیش رفت ہوگی۔ بھارتی ریلویز انجن کی 2 کھیپوں میں سے پہلی کھیپ برآمد کر رہا ہے۔ یہ برآمد 3000 ایچ پی کیپ گیج انجن اور 90 اسٹینلیس اسٹیل مسافر کوچوں کے آرڈر کا حصہ ہے۔ یہ انجن میک ان انڈیا کے تحت بنارس لوکوموٹیو ورکس نے ملک ہی میں تیار کیے ہیں۔ ان انجنوں کو بھارتی ریلویز کے پی ایس یو رائٹس لمیٹیڈ کے ذریعے تیار کیا جارہا ہے۔ آتم نربھر بھارت ، کے جذبے کے طور پر یہ کیپ گیج ڈیزل انجن بھارت میں ہی تیار کیے گئے ہیں اور ان کے لیے رقوم بھی بھارت نے ہی فراہم کی ہے۔
اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب پیوش گویل نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں اور افریقہ بھارت تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے ان کے عزم کے تحت ہم موزمبیق کے قابل اعتبار شراکت دار کے طور پر کام کریں گے۔
اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ بھارتی ریلویز کے ذریعے تیار کی گئی اچھی کوالٹی کی مصنوعات سے وزیراعظم کی طرف سے دیئے گئے آتم نربھر بھارت کے منتر کا اظہار ہوتا ہے۔
موزمبیق حکومت کے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے وزیر جناب جنفر عبدالئی نے ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں تعاون پر بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ ریلوے کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور ، خوراک اور عوام نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے 3000 ایچ پی کیپ گیج کے انجن کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ انجن وارانسی میں بنارس، لوکوموٹیو ورکس نے ملک ہی میں تیار کیا ہے ۔ اس موقعے پر موزمبیق حکومت کے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے وزیر جناب جنفر عبدالئی ، ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے اور دیگر شخصیتیں بھی موجود تھیں۔
موزمبیق کو انجنوں کی برآمد سے بھارت – افریقہ تعلقات فروغ حاصل ہوگا اور برآمدات کے ذریعے اقتصادی بااختیاری میں پیش رفت ہوگی۔ بھارتی ریلویز انجن کی 2 کھیپوں میں سے پہلی کھیپ برآمد کر رہا ہے۔ یہ برآمد 3000 ایچ پی کیپ گیج انجن اور 90 اسٹینلیس اسٹیل مسافر کوچوں کے آرڈر کا حصہ ہے۔ یہ انجن میک ان انڈیا کے تحت بنارس لوکوموٹیو ورکس نے ملک ہی میں تیار کیے ہیں۔ ان انجنوں کو بھارتی ریلویز کے پی ایس یو رائٹس لمیٹیڈ کے ذریعے تیار کیا جارہا ہے۔ آتم نربھر بھارت ، کے جذبے کے طور پر یہ کیپ گیج ڈیزل انجن بھارت میں ہی تیار کیے گئے ہیں اور ان کے لیے رقوم بھی بھارت نے ہی فراہم کی ہے۔
اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب پیوش گویل نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں اور افریقہ بھارت تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے ان کے عزم کے تحت ہم موزمبیق کے قابل اعتبار شراکت دار کے طور پر کام کریں گے۔
اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے وزیر ڈاکٹر مہیندر ناتھ پانڈے نے کہا کہ بھارتی ریلویز کے ذریعے تیار کی گئی اچھی کوالٹی کی مصنوعات سے وزیراعظم کی طرف سے دیئے گئے آتم نربھر بھارت کے منتر کا اظہار ہوتا ہے۔
موزمبیق حکومت کے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے وزیر جناب جنفر عبدالئی نے ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں تعاون پر بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔