Urdu News

جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ برکس وزراء ثقافت کے چھٹے اجلاس کی صدارت کی

یہ جانکاری جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

     ثقافت و سیاحت کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے بروز جمعہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ برکس وزراء  ثقافت کے 6 ویں اجلاس کی میزبانی کی۔ اس اجلاس میں وفاقی جمہوریہ برازیل ، روسی فیڈریشن ، جمہوریہ ہند ، عوامی جمہوریہ چین اور جمہوریہ جنوبی افریقہ کی وزارت ثقافت کے نمائندوں نے شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00159XF.jpg

 

اجلاس کے دوران ثقافتی ہم آہنگی کے عنوان کے تحت برکس ممالک کے درمیان ثقافتی سرگرمیوں کوفروغ دینے اور توسیع کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر مملکت برائے ثقافت نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا اور برکس ممالک کے مابین ثقافتی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے ہندوستان کا نقطہ نظر پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RZG6.jpg  

 

گذشتہ ڈیڑھ سال سےپوری دنیا جس کووڈ کے قہر کا سامنا کررہی ہے ، اس کی وضاحت کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے ثقافت  نے ثقافتی جہت سمیت زندگی کے تمام شعبوں پر اس عالمی وبا کے منفی اثرات پر اپنے خدشات ظاہر کیے۔ انہوں نے موجودہ حالات میں ڈیجیٹل تکنیک کے استعمال اور اس کی قبولیت کے بارے میں بتایا ۔

وزیرموصوف نے برکس ممالک کے مابین ٹھوس اور انمول وراثت کے علم پر ثقافتی تجربات کے آن لائن تبادلے کے شعبے میں تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے متحرک بین الاقوامی انسان دوست مذاکرات کے اہتمام کے لئے ثقافت کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے میوزیم ، آرٹ ، تھیٹر وغیرہ کے شعبوں میں آن لائن ثقافتی سرگرمیوں کے لئے برکس ممالک کی ثقافتی تنظیموں کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیر موصوف نے ہمارے مخطوطات میں موجود معلومات کے انمول خزانے کو بروئے کار لانے کے ارادے سے قدیم مخطوطات کے تحفظ اور ڈیجیٹل کاری کے شعبے میں برکس اتحاد کے قیام کی تجویز پیش کی۔

جناب پٹیل نےموجودہ یونیسکو کنونشن کی تعمیل کے کے ساتھ ساتھ برکس فریم ورک کے اندر باہمی تعاون اور حمایت  کے ذریعہ ہمارے ٹھوس اور قابل فخر ثقافتی ورثے کے تحفظ کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے آغاز کے تاریخی موقع کے بارے میں بھی بتایا، جو مارچ 2021 میں ‘آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام’ کے زیراہتمام شروع ہوا تھا۔

وزیر موصوف نے برکس چیئرشپ کے لئے ہندوستان کے مرکزی خیال "برکس @ 15: برکس ثقافتی تعاون کو فروغ دینے کے تناظر میں تسلسل ، استحکام اور شعور کے لئے برکس ممالک کے مابین تعاون" کی موزونیت  کی بھی وضاحت کی۔

اجلاس کے اعلامیہ میں ، اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ برکس ممالک کے میوزیم ، آرٹ گیلری ، تھیٹر ، لائبریری کے شعبوں میں ثقافتی تعاون کومستحکم اور مزید بہتر بنانے نیز عالمی وبا جیسی صورتحال کے منفی اثرات پر قابو پانے کے لئے آن لائن پروگراموں کے انعقاد کرنے میں جدید ٹکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر ، برکس وزراء ثقافت کےچھٹے اجلاس کے اعلامیہ پر رکن ممالک کے تمام نمائندوں نے دستخط کیے۔  

Recommended