Urdu News

جناب پرہلا د سنگھ پٹیل نے جل شکتی کے وزیر مملکت کے عہدے کا چارج سنبھالا

جناب پرہلا د سنگھ پٹیل

 

 

نئی دہلی،8 جولائی 2021/ جل شکتی کے لئے نئے مقرر کردہ وزرائے مملکت جناب   پرہلاد سنگھ پٹیل  اور جناب بشویشور ٹوڈو نے  آج اپنے عہدوں کا  چارج لیا ۔ جل شکتی کےمرکزی وزیر  جناب  گجیندر سنگھ شیخاوت نے نئےمقرر کردہ   دونوں وزرائے مملکت کا   پرتپاک  استقبال کیا۔

مرکزی وزیر جناب شیخاوت نے  نو مقرر کردہ  وزیر مملکت، جناب پٹیل کی  تعریف کی اور کہا کہ  مل کر کام کرنے سے  وہ یقینی طور پر  وزارت جل شکتی  کو نئی طاقت  اور جوش دیں گے  اورا س مقصد  اورمشن کو حاصل کرنے  میں  مدد کریں گے جس کے ساتھ  وزیراعظم جناب نریندرمودی نے   اس وزارت کا قیام کیا تھا۔

 

جناب پٹیل مدھیہ پردیش کے ضلع نرسنگھ پور کے  گوٹے گاؤں میں 28 جون 1960 کو پیدا ہوئے تھے ۔  انکی  تعلیمی قابلیت میں  بی ایس سی، ایل ایل بی اور ایم اے(فلسفہ) شامل ہیں۔   جناب پٹیل کا ایک عمدہ  کیرئر رہا ہے  اور وہ  مدھیہ پردیش کے  داموہ سے   پانچ مرتبہ  رکن پارلیمان(لوک سبھا) چنے گئے ہیں۔ 2019 میں جناب پٹیل سترہویں لوک سبھا  (پانچویں میعاد)کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ 30 مئی 2019 سے جناب پٹیل  وزارت ثقافت اور وزارت سیاحت میں وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)  رہے۔

بعد میں جناب پٹیل نے مرکزی وزیر کو ان کی مہربانی اور سخاوت  کا شکریہ ادا کرنے کے لئے ٹوئٹ کیا۔  انہوں نے اس بات پر    اظہار تشکر کیا کہ اب انہیں وزیراعظم جناب نریندر مو دی  کے ویژن سووچھتا کے مشن کو پورا کرنے   اور مر کزی وزیر جل شکتی  کے ساتھ  ہر گھر جل مہیا کرنے کا  موقع ملا ہے۔

Recommended